ETV Bharat / state

اجے ماکن کا 9 ستمبر کو اجمیر کا دورہ - Ajay Maken will meet state workers during this time

کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری اور راجستھان کے انچارج اجے ماکن 9 ستمبر کو اجمیر آئیں گے۔

اجے ماکن کا 9 ستمبر کو اجمیر کا دورہ
اجے ماکن کا 9 ستمبر کو اجمیر کا دورہ
author img

By

Published : Sep 1, 2020, 6:40 PM IST

اجمیر: کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری اور راجستھان کے انچارج اجے ماکن 9 ستمبر کو اجمیر آئیں گے۔
کانگریس کے مقامی ذرائع کے مطابق سابق صدرجمہوریہ پرنب مکھرجی کے انتقال کے بعد سات روزہ قومی سوگ کی وجہ سے، اجے ماکن کا 2 ستمبر کو اجمیر آنے کا شیڈول ملتوی کردیا گیا ہے اور اب وہ تبدیل شدہ شیڈول کے مطابق 9 ستمبر کو اجمیر کا دورہ کریں گے۔

وہ اجمیر ڈویژن کے اجمیر، ناگور، بھیلواڑہ اور ٹونک کے کانگریسی کارکنان سے ملاقات کریں گے۔ اجے ماکن مقامی دولت باغ کے قریب واقع ہوٹل میرواڑہ اسٹیٹ میں منعقد ہونے والے کانگریس کے اجمیر ڈویژن سطح کے پروگرام میں بھی شرکت کرکے تنظیم کو مضبوط بنانے کے لئے مقامی لیڈروں کی ذہن سازی کریں گے۔

اس پروگرام میں ریاستی صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا، سابق نائب وزیر اعلی اور ایم ایل اے سچن پائلٹ، وزیر صحت ڈاکٹر رگھو شرما، اجمیر کے انچارج وزیر پرمود جین بھایا بھی موجود رہیں گے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.