کورونا وائرس کی پھیلی ہوئی وبا سے بچوں کی تعلیم پر بھی بڑا اثر پڑا ہے۔ کرناٹک میں 20 مہینے کے بعد اسکول کھلے Karnataka Schools Reopen ہیں۔ حالات سازگار ہونے کے بعد ریاستی حکومت اور محکمہ تعلیمات کی جانب سے 25 اکتوبر کو اول تا پنجم جماعتوں کا آغاز کرنے کا اعلان کرنے کے باوجود بھی والدین بچوں کو اسکول بھیجنے سے گھبرا رہے تھے۔
اب حالات پوری طرح معمول کی طرف لوٹ رہے ہیں۔ اس موقع پر ای ٹی وی بھارت نے گلبرگہ شہر کے جعفر آباد میں واقع گورنمنٹ اردو ایچ پی ایس اسکول کا جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں:Rajasthan Exams: امتحانات کی تاریخ کا اعلان، اردو کتابیں کی عدم دستیابی سے طلبا پریشان
اس موقع پر اردو سی آر پی محمد عثمان بادشاہ نے کہا کورونا کا اثر نہ صرف تعلیم پر پڑا ہے، بلکہ بچوں کی ذہنی صحت پر بھی پڑا ہے۔ کیونکہ بچوں کے گھومنے پھرنے پر پابندی سے ان کے کھیل اور تفریح کی سرگرمیوں اور دوستوں کے ساتھ تبادلہ خیال میں بھی کمی آئی ہے۔
انھوں نے کہا اب حالات سازگار ہوئے ہیں۔ گزشتہ 20 ماہ سے طلبہ اور اساتذہ میں دوریاں تھی۔ اس کو مکمل کر نے کے لئے اساتذہ پوری ذمہ داری کے ساتھ اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
کورونا کے پیش نظر محکمہ صحت کے نافذ کردہ ہدایات پر مدارس میں سختی سے عمل کرتے ہوئے طلبہ کو ماسک سینٹائزر لگا کر کلاس روم لایا جارہا ہے۔
اس اردو اسکول میں طلبہ کی تعداد 270 سے زائد موجود ہے۔ انتظامیہ اور اساتذہ نے والدین سے گزارش کی کہ وہ اپنے بچوں کو روزانہ اسکول بھیجیں۔