ETV Bharat / state

راجستھان پہنچنے کے بعد توکتے کا زور ٹوٹتا ہوا - تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری

سمندری طوفان توکتے منگل کو دیر رات راجستھان پہنچا جس کی وجہ سے ریاست کے دارالحکومت جے پور سمیت مختلف اضلاع میں بارش کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

راجستھان پہنچنے کے بعد توکتے کا زور ٹوٹتا ہوا

author img

By

Published : May 19, 2021, 12:54 PM IST

بحیرہ عرب سے اٹھنے والا سمندری طوفان توکتے منگل کو دیر رات راجستھان پہنچا جس سے ریاست کے دارالحکومت جے پور سمیت مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے حالانکہ اب طوفان کا زور ٹوٹتا ہوا نظر آرہا ہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق طوفان ادے پور کی طرف سے آگے بڑھ گیا جس سے اس کا زور ٹوٹ گیا ہے۔ اس کی وجہ سے ریاست میں ادے پور میں تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوئی۔ کچھ مقامات پر درختوں کے گرنے اور بجلی غائب ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

اسی طرح جے پور میں آسمان ابر آلود ہے اور صبح میں تیز بارش ہوئی ہے جس کے بعد بارش اور تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

اجمیر میں اچھی بارش ہوئی اور اسی عرصے کے دوران ویشالی نگر سیکٹر 3 میں تو کچھ گھروں میں پانی بھر گیا۔ شہر کی سڑکوں پر پانی کا جمع ہونا شروع ہو گیا ہے۔ اسی طرح ناگور، ڈونگر پور، جالور، ٹونک، بھیلواڑہ، راجسمند، چتور گڑھ، الور سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ضلع ناگور کے کچھ گاؤں میں توکتے کا اثر دیکھا گیا جس کی وجہ سے تیز ہوا کے ساتھ تیز بارش ہوئی اور بہت سے درختوں کے گرنے کی اطلاعات ہیں۔

محکمہ موسمیات نے جالور، سروہی، اُدے پور، پالی، ڈونگر پور، چتوڑگڑھ اور راجسمند اضلاع میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

ادے پور و جودھپور ڈویژن کے متعدد اضلاع میں موسلا دھار بارش کے انتباہ کے پیش نظر انتظامیہ نے مختلف مقامات پر اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کی ٹیمیں تعینات کر دی ہیں۔ ڈونگر پور ۔ بانسواڑہ میں بھی لوگوں سے اپنے اپنے گھروں سے باہر نہ آنے کی اپیل کی گئی ہے۔

چیف سکریٹری نرنجن آریہ کے مطابق طوفان کی شدت کے بارے میں وہ مرکزی سکریٹری اور گجرات کے چیف سکریٹری سے لگاتار رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کے جنوبی اور شمالی حصے میں کچھ مقامات پر تیز ہواؤں اور تیز بارش ہو سکتی ہے۔ اضلاع کے اسپتالوں میں اسی طوفان کے پیش نظر آکسیجن کے بفر اسٹاک اور بجلی کی متبادل فراہمی سمیت تمام ضروری انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔

انڈسٹری سکریٹری آشوتوش اے ٹی نے بتایا کہ طوفان کی وجہ سے جام نگر اور ہزیرہ کے پلانٹوں میں آکسیجن کی پیداوار میں رکاوٹ اور اس کی ترسیل میں کسی رخنہ کی اطلاع نہیں ہے۔ بارش کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی اور ہوا کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.