ETV Bharat / state

Adil Chishti Seek Apology: عادل چشتی نے متنازع بیان سے متعلق معافی مانگی - راجستھان نیوز

اجمیر درگاہ انجمن کمیٹی کے سکریٹری سید سرور چشتی کے بیٹے کی متنازع ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بدھ کو ان کی معافی مانگنے کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے۔ جس میں عادل چشتی اپنے متنازع بیان سے متعلق ہندو سماج سے معافی مانگتے نظرآ رہے ہیں۔

عادل چشتی نے متنازع بیان سے متعلق مانگی معافی

author img

By

Published : Jul 14, 2022, 8:28 PM IST

اجمیر: نُپور شرما کی جانب سے نبی کریم ﷺ کی شان میں گُستاخی کے بعد اجمیر درگاہ انجمن کمیٹی کے سکریٹری سید سرور چشتی کے بیٹے عادل چشتی کی ایک متنازع ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کے بعد کافی ہنگامہ ہوا تھا، اس کے بعد عادل چشتی نے مزید ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ سابقہ بیان پر معافی مانگتے نظر آرہے ہیں۔

عادل چشتی نے متنازع بیان سے متعلق مانگی معافی

ویڈیو میں سید عادل چشتی کہہ رہے ہیں کہ 'میرا مقصد ہندو مذہب کو نشانہ بنانا یا ان کی توہین کرنا نہیں تھا۔ میں صرف نُپور شرما کے سوالوں کا جواب دے رہا تھا۔ قرآن میں صاف لکھا ہے کہ آپ دوسرے مذاہب کے لوگوں کو برا نہ کہیں۔ میں نے کنہیا لال قتل کیس پر ویڈیو بنا کر اس قتل کی مذمت بھی کی تھی اور دونوں ملزمان کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ متنازع طور پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو ایڈٹ کر کے پیش کیا گیا ہے۔

عادل نے چشتی نے مزید کہا کہ 'ویڈیو میں انہوں نے صرف نُپور شرما کی بات کا جواب دیا تھا۔ تمام مذاہب میں ایسی بہت سی باتیں مذکور ہیں جو منطقی نہیں لگتیں لیکن پھر بھی ہم ان کو مذہبی نقطہ نظر سے مانتے ہیں۔ عادل چشتی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر ان کے بیان سے کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے تو وہ اس کے لیے معذرت خواہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Ajmer Hate Speech: درگاہ سے وابستہ ایک شخص کا متنازع ویڈیو وائرل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.