ETV Bharat / state

Actor faisal khan اداکار فیصل خان کی اجمیر شریف درگاہ پر حاضری - ٹیلی ویژن ڈراما مہاراناپرتاب سے مشہور

بالی ووڈ کے مشہور اداکار فیصل خان نے خوابہ معین الدین چشتی کی درگاہ پر پہنچ کر حاضری دی اور پیشہ ورانہ زندگی میں کامیابی کی دعا مانگی۔

اداکار فیصل خان کی اجمیر شریف درگاہ پر حاضری

author img

By

Published : Jun 19, 2023, 12:15 PM IST

اداکار فیصل خان کی اجمیر شریف درگاہ پر حاضری

اجمیر: بالی ووڈ فلم اداکار فیصل خان اجمیر شریف درگاہ پہنچے جہاں انہوں نے صوفی حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کی بارگاہ میں حاضری دی۔ ٹیلی ویژن ڈراما مہارانا پرتاب سے مشہور ہوئے فیصل خان اجمیر درگاہ میں بہت عقیدت رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وقت ملتے ہیں خواجہ غریب نواز کے دربار میں حاضری دینے کے لیے چلے آتے ہیں۔ فیصل خان نے حضرت خواجہ خواجہ غریب نواز صاحب کی بارگاہ میں عقیدت کی چادر اور پھول پیش کیے۔ جہاں انہیں بالی ووڈ دعاگو درگاہ کے خادم سید قطب الدین صادقی نے انہیں زیارت کرائی اور دربار کا تبرک پیش کیا۔

فیصل خان نے خواجہ صاحب کی بارگاہ میں اپنی زندگی میں کامیابی کے لیے خصوصی دعا مانگی اور درگاہ میں واقع جنتی دروازہ پر منت کا دھاگہ بھی باندھا۔ میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے فیصل خان نے بتایا کہ زندگی میں اتار چڑھاؤ اور بدلاؤ کی وجہ سے کچھ دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے درگاہ میں حاضری دینا ممکن نہیں ہو پایا تھا، لیکن اب خواجہ صاحب کے فضل و کرم سے دربار میں حاضری دینے اپنے دوستوں کے ساتھ پہنچے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Ration Kits Distribution in Dungarpur رمضان المبارک سے قبل تین سو ضرورت مندوں میں راشن کی تقسیم

فیصل خان نے ٹی وی ڈراما دھرم یودھا گرود اور چندر گپت موریا میں اپنی اداکاری کے جلوے بکھیرنے سے قبل اجمیر درگاہ میں حاضری دی تھی۔ اب آئندہ رواں برس ٹیلی ویژن کے مشہور ٹی وی شو بگ باس میں انٹری کریں گے۔ یہی وجہ ہے کہ فیصل خان اجمیر درگاہ خواجہ صاحب کی چوکھٹ چومنے اپنے دوستوں کے ساتھ پہنچے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.