ریاست راجستھان میں اے سی بی کے ذریعہ رشوت کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے۔ اسی مہم کے تحت جمعہ کے روز جھلر پاٹن کے ای او اور جھنجھنو میونسپلٹی ای او کو لاکھوں روپے کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔
یہ کارروائی اے سی بی کی جھالاواڑ یونٹ اور جے پور یونٹ نے مل کر انجام دی ہے۔
ڈی جی، بی ایل سونی اور اے ڈی جی دنیش ایم این کے سپر وژن میں ریاست بھر میں اے سی بی کے مختلف یونٹوں کے ذریعہ کارروائی کی جارہی ہے۔
اے سی بی کے ڈی جی بی ایل سونی نے بتایا کہ 'اے سی بی کی جھالاواڑ یونٹ نے جھلرپاٹن ای او کو رشوت کے پیسوں کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔
دراصل اے سی بی کی ٹیم کو اطلاع ملی تھی کہ جھلرپاٹن ای او رشوت کی رقم لے کر اپنے دفتر سے گاؤں کے لئے روانہ ہوئے ہیں، جس پر اے سی بی کی ٹیم نے راستے میں ہی ای او سومیر سنگھ کو روک کر تلاشی لی، اس دوران ان کے پاس سے 1 لاکھ 34 ہزار روپے کی نقدی برآمد کی گئی۔
وہیں سومیر سنگھ نقد رقم کے بارے میں کوئی تسلی بخش جواب نہیں دے سکے، جس کے بعد ای سی بی کی ٹیم ای او کو گرفتار کر مزید کارروائی کررہی ہے۔