ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں طلبہ تنظیم اکھل بھارتیہ ودّیارتھی پریشد (اے بی وی پی) نے یونیورسٹی کے گیٹ کے باہر احتجاج کیا، نعرے لگائے اور کنٹرولر امتحانات سبروٹو دتہ کو ایک میمورنڈم پیش کیا۔
اس میمورنڈم کل تین نکات شامل ہیں، جس میں ایم ڈی ایس یونیورسٹی، اجمیر کے تیسرے سال کے امتحانات کے دوران تبدیلیاں بھی شامل ہیں۔
طلبہ کا کہنا تھا کہ 19 ستمبر کو تیسرے برس کے امتحانات ہونے ہیں جبکہ داخلہ کے دیگر امتحانات بھی ہونے ہیں جس کے سبب طلبہ پریشان ہیں۔
طلباء نے مطالبہ کیا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ جلد سے جلد اس پر فیصلہ لیتے ہوئے طلبا کو راحت دے۔
طلباء کو امید ہے کہ یونیورسٹی ان کے تین نکاتی مطالبات پر جلد فیصلہ لے گی۔