ETV Bharat / state

Rajiv Gandhi Olympic Games راجیو گاندھی اولمپک کھیلوں کے لیے تقریباً 54 لاکھ لوگوں نے رجسٹریشن کرایا

author img

By

Published : Jun 16, 2023, 5:14 PM IST

راجستھان میں راجیو گاندھی دیہی اور شہری اولمپک کھیلوں کے لیے تقریباً 54 لاکھ لوگوں نے رجسٹریشن کرایا ہے۔ واضح رہے کہ یہ گیمز 23 جون سے منعقد ہوں گے جس میں 130 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔

راجیو گاندھی اولمپک کھیلوں کے لیے تقریباً 54لاکھ لوگوں نے رجسٹریشن کرایا

جے پور: راجستھان میں بین الاقوامی اولمپک دن 23 جون سے شروع ہونے والے راجیو گاندھی دیہی اور شہری اولمپک کھیلوں کو لے کر ریاست کے لوگوں میں زبردست جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے اور اس میں حصہ لینے کے لیے تقریباً 54 لاکھ لوگوں نے اپنا رجسٹریشن کرایا ہے جو ایک عالمی ریکارڈ ہوگا۔ وزیراعلی اشوک گہلوت کی پہل پر ریاست میں گزشتہ سال 29 اگست سے راجیو گاندھی دیہی اولمپک کھیلوں کی شروعات ہوئی تھی اور اس میں تین لاکھ لوگوں کی شرکت سے ملی کامیابی کے بعد گہلوت نے شہری علاقوں میں بھی ان کھیلوں کو منعقد کرنے کا اعلان کیا اور اب دیہی اور شہری علاقوں میں یہ کھیل ایک ساتھ بین الاقوامی اولمپک دن 23 جون سے شروع ہونے جا رہا ہے جس میں شرکت کی آخری تاریخ 15 جون کی شام تک 53 لاکھ 84 ہزار سے زائد افراد نے ان کھیلوں میں شرکت کے لیے اپنا رجسٹریشن کرایاہے جو دنیا میں پہلی بار کسی بھی مقابلے میں اتنی بڑی تعداد میں کھلاڑی حصہ لیں گے اور راجستھان عالمی ریکارڈ قائم کرے گا۔

محکمہ کھیل کے سکریٹری (ایڈمنسٹریٹو) نریش کمار ٹھکرال نے بتایا کہ دیہی ولمپک کھیلوں میں حصہ لینے کے لیے 41 لاکھ 48 ہزار سے زائدلوگوں نے اپنا رجسٹریشن کرایا ہے جبکہ اشہری اولمپک کھیلوں کے لیے 12 لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد نے اپنا رجسٹریشن کرایا ہے۔ جمعرات کی شام تک دیہی اولمپک کھیلوں میں سب سے زیادہ 12 لاکھ 48 ہزار 622 رجسٹریشن کبڈی مقابلے کے لئے ہو ئے ہیں۔ ان میں سے 9 لاکھ 72 ہزار 992 مرد اور 2 لاکھ 75 ہزار 554 خواتین ہیں۔ ٹینس بال کرکٹ کے لیے کل 8 لاکھ 1 ہزار 82 رجسٹریشن ہوئے ہیں جن میں 7 لاکھ 26 ہزار 570 مرد اور 74 ہزار 485 خواتین ہیں۔ رساکشی مقابلے کے لیے 7 لاکھ 67 ہزار 919 رجسٹریشن میں سے 5097 مردوں اور 7 لاکھ 62 ہزار 667 خواتین ہیں۔

اسی طرح کھو کھو کے مقابلے کے لیے کل 5 لاکھ 82 ہزار 674 رجسٹریشن ہوئیہیں جن میں سے 3234 مرد اور 5 لاکھ 79 ہزار 439 خواتین ہیں۔ والی بال کے لئے 3 لاکھ 38 ہزار 339 رجسٹریشن میں سے 2 لاکھ 70 ہزار 213 مردوں اور 68 ہزار 106 خواتین کے ہیں۔ جبکہ فٹ بال کے لیے 2 لاکھ 87 ہزار 194 رجسٹریشن میں سے 2 لاکھ 34 ہزار 222 مردوں اور 52 ہزار 957 خواتین کے ہیں۔ شوٹنگ بال کے لیے 1 لاکھ 31 ہزار 341 رجسٹریشن میں سے 1 لاکھ 28 ہزار 976 مردوں اور 2364 خواتین کے ہیں۔ ٹھکرال نے بتایا کہشہری اولمپک کھیلوں میں ٹینس بال کرکٹ کے لیے سب سے زیادہ 2 لاکھ 72 ہزار 802 رجسٹریشن ہوئے ہیں، جن میں سے 2 لاکھ 50 ہزار 345 مرد اور 22 ہزار 447 خواتین ہیں۔ ایتھلیٹکس (100 میٹر) کے لیے 2 لاکھ 62 ہزار 668 رجسٹریشن ہوئے ہیں جن میں سے 1 لاکھ 37 ہزار 261 مرد اور 1 لاکھ 25 ہزار 393 خواتین ہیں۔ ایتھلیٹکس (200 میٹر) کے لیے 1 لاکھ 14 ہزار 448 رجسٹریشن میں سے 65 ہزار 692 مرد اور 48 ہزار 752 خواتین ہیں۔

اسی طرح ایتھلیٹکس (400 میٹر) کے لیے 53 ہزار 345 رجسٹریشن میں سے 35 ہزار 410 مرد اور 17 ہزار 935 خواتین ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اربن اولمپک کھیلوں میں کبڈی کے لیے کل 1 لاکھ 91 ہزار 112 رجسٹریشن ہوئے ہیں جن میں سے 1 لاکھ 36 ہزار 998 مرد اور 54 ہزار 104 خواتین ہیں۔ کھو کھو میں حصہ لینے کے لیے مجموعی طور پر 1 لاکھ 50 ہزار 53 افراد نے اپنارجسٹریشن کرایاہے جن میں سے 683 مرد اور 1 لاکھ 49 ہزار 370 خواتین ہیں۔ اسی طرح والی بال میں حصہ لینے کے لیے 81 ہزار 324 افراد نے رجسٹریشن کرایاہے جن میں سے 61 ہزار 538 مرد اور 19 ہزار 786 خواتین ہیں۔وہیں فٹ بال کے کھیل میں شرکت کے لیے 72 ہزار 618 رجسٹریشن ہوئے ہیں جن میں سے 56 ہزار 332 مرد اور 16 ہزار 282 خواتین ہیں۔ جبکہ باسکٹ بال کے مقابلے کے لیے کل 38 ہزار 731 رجسٹریشن ہو ئے ہیں جن میں سے 22 ہزار 995 مرد اور 15 ہزار 735 خواتین ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Rajiv Gandhi Games in Rajasthan راجیو گاندھی دیہی اور شہری اولمپک کھیلوں کا تیئیس جون سے آغاز

انہوں نے بتایا کہ ریاست بھر میں گرام پنچایت اور میونسپل کی سطح تک ان کھیلوں کاانعقاد کیا جائے گا۔ کھیلوں میں شرکت کے لیے امیدواروں میں خاص جوش و خروش نظر آ رہا ہے۔ ریاستی حکومت نے ان کھیلوں کے لیے 50 لاکھ رجسٹریشن کا ہدف رکھا تھا جس کے مقابلے میں رجسٹریشن بہت زیادہ ہوئے ہیں۔ کھلاڑیوں اور ٹیموں نے کھیلوں کے لئے جوش و خروش کے ساتھ تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ 29 اگست (کھیلوں کے عالمی دن) کے موقع پر ان کھیلوں کا اختتام ہوگا اور یہ کھیل ریاست کی کھیلوں کی تاریخ میں سنگ میل ثابت ہوں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.