اجمیر شریف درگاہ کمیٹی کے زیر اہتمام خواجہ ماڈل اسکول میں گاندھی مہوتسو آرگنائزیشن کمیٹی کے زیر اہتمام سمینار کا انعقاد کیا گیا۔ گاندھی یووا پر سموات کے عنوان سے منعقدہ ایک سیمینار میں مصنف راس بہاری گوڑ نے گاندھی جی کی زندگی کا فلسفہ اور ان کی ترغیبات بچوں کے سامنے پیش کیں۔ Seminar Held on Mahatma Gandhi Ideas
اس موقع پر اننت بھٹناگر نے بتایا کہ موجودہ تناظر میں نوجوان نسل گاندھی فلسفہ سے دور ہوتی جا رہی ہے جس کو جوڑنا بہت ضروری ہے۔ اس وجہ سے آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے بچوں کے درمیان رابطہ کیا جا رہا ہے۔ سیمینار میں پراگ منڈالے, رجنیش روہیلہ, سوم رتن , رادھا ولبھ, فراح سمیت شہر کے خصوصی مہمان موجود رہے۔ ان سب کا خواجہ ماڈل اسکول کی جانب سے پرنسپل راجیو اروڑا کے ذریعہ خیر مقدم کیا گیا۔ New Generation on Gandhiji Ideas
اکیسویں صدی کے دور میں گاندھی فلسفہ کو عوامی سطح پر دوبارہ بلند کرنے کی یہ کوشش واقعی تعریف کے قابل ہے۔ جسے درگاہ کمیٹی کی کوششوں سے اجمیر کے اسٹوڈنٹس میں ڈھالنے کی پہل کی گئی ہے۔ ٓA seminar held on Gandhi Ideas in Ajmer