ETV Bharat / state

Dargah Ajmer Sharif اجمیر کی درگاہ میں چھت کا ایک حصہ گرا، ایک زائر زخمی

author img

By

Published : Jun 22, 2023, 11:56 AM IST

اجمیر درگاہ میں چھت کا ایک حصہ گر جانے کے سبب ایک عقیدت مند زخمی ہوگیا، جسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا۔ تاہم حادثہ کے بعد درگاہ کمیٹی کے خلاف درگاہ خادموں میں شدید غصہ دیکھا جا رہا ہے۔

Dargah Ajmer Sharif
Dargah Ajmer Sharif

اجمیر: راجستھان میں واقع اجمیر درگاہ کمیٹی کی طرف سے درگاہ کے احاطے میں حجرہ نمبر ففٹی نائن کی چھت پر دیوار تعمیر کی جا رہی ہے۔ بارش کے موسم میں دیوار کی تعمیر نے اس وقت مشکل برپا کردی جب رات گئے دیوار کا حصہ والا چھجا یکایک ایک عقیدت مند پر گر گیا۔ اس حادثے میں ایک عقیدت مند کے سر پر شدید چوٹ آئی ہے۔ اس واقعہ کے بعد درگاہ کمیٹی کے خلاف درگاہ کے خادمین میں شدید غصہ دیکھا جا رہا ہے۔ حجرہ کی چھت کا چھجا گرنے کی وجہ ملباری زائر کے سر سے خون بہہ رہا تھا۔ درگاہ کمیٹی کا عملہ زخمی زائر کو اسپتال لے گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ اس واقعہ کو لے کر درگاہ کے خادموں میں کافی غصہ دیکھا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ درگاہ کمیٹی زائرین کی سہولت کے لیے درگاہ احاطے میں کچھ حجروں کی چھتوں پر تعمیرات کروا رہی ہے۔ لیکن موجودہ برساتی موسم کے باعث تعمیراتی کام اور چھت کمزور تھی جس کے باعث 59 حجرے کی چھت کی بالکونی کا کچھ حصہ گر گیا اور زائر زخمی ہوگیا۔ فی الحال درگاہ کمیٹی نے تعمیرات کا کام رکوا دیا ہے اور زخمی زائر پر خاص توجہ دے کر معاملے کی تفتیش کر رہی ہے تاکہ یہ واضح ہو سکے کہ زیر تعمیر دیوار کے قریب چھجا کیسے اور کن حالتوں میں گرا۔

یہ بھی پڑھیں:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.