ETV Bharat / state

Lover Couple Committed Suicide باڑمیر میں ایک عاشق جوڑے نے کھائی میں کود کر خودکشی کرلی - راجستھان کے باڑمیر ضلع

ضلع باڑ میں عاشق جوڑے کی خودکشی سے پورے علاقے سنسنی پھیل گئی۔ دھویمنا پولیس افسر سکھرام وشنوئی کے مطابق دونوں نے ننیہال گھر سے تقریباً آدھا کلومیٹر دور اسکول کے قریب کھائی میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 22, 2023, 3:57 PM IST

باڑمیر: راجستھان کے باڑمیر ضلع کے دھویمنا تھانہ علاقہ کے بھیلوں کی بستی لکھو گاؤں میں ایک عاشق جوڑے نے کھائی میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔موصولہ اطلاعات کے مطابق بدھ کی صبح وہاں سے گزرنے والے لوگوں نے جوتے دیکھے۔ لاشیں کھائی میں تیر رہی تھیں۔ پولیس کو اطلاع دینے کے بعد دونوں کی لاشیں نکال کر مردہ خانے میں رکھوا دی گئیں۔پولس کے مطابق دنیش (18) ساکن گڈاملانی کافی عرصے سے اپنے ماموں بھیلوں کے علاقے لکھو میں رہتا تھا۔ جس میں سوشیا (17) ساکن راناسر رہتی تھی۔ منگل کو سوشیا اپنے گاؤں سے ننیہال بھیلوں کی کالونی لکھو آئی۔ وہ دونوں دن کے وقت گھر سے نکل گئے۔ رشتہ داروں نے اسے گھر پر نہ دیکھا تو ان لوگوں نے ادھر ادھر تلاش کرنا شروع کردیا۔ لیکن رات کسی کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔دھویمنا پولیس افسر سکھرام وشنوئی کے مطابق دونوں نے ننیہال گھر سے تقریباً آدھا کلومیٹر دور اسکول کے قریب کھائی میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے میں رکھا گیا ہے۔ لواحقین کی رپورٹ کی بنیاد پر مزید کارروائی کی جائے گی۔ ان کے پاس سے کوئی خودکشی نوٹ نہیں ملا ہے۔

دوسری جانب اترپردیش کے ضلع فرخ آباد کے محمد آباد کوتوالی علاقے میں بیماری سے دلبرداشتہ ایک عمر رسیدہ کسان نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے آج بدھ کو بتایا کہ محمد آباد کوتوالی علاقے کے گرام اوگر پور باشندہ کسان صوبیدار (65)لمبے عرصے سے بیماری میں مبتلا تھا۔ منگل کی رات انہوں نے اپنے گھر سے کچھ دوری پر لگے درخت سے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ بدھ کی صبح قضائے حاجت کے لئے باہر نکلے لوگوں نے صوبیدار کی پھانسی کے پھندے پر لٹکی لاش کو دیکھا تو اہل خانہ اور پولیس کو مطلع کیا۔اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Youth Suicide In Srinagar سرینگر میں نوجوان نے خودکشی کرلی

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.