ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں واقع عالمی شہرت یافتہ درگا حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کا 811 وا عرس کا پہلا جمعہ عقیدت مندوں کے لئے خاص رہا۔ برصغیر سے کثیر تعداد میں زائرین اجمیر شریف پہنچے اور خواجہ صاحب کی بارگاہ میں حاضری دی۔ عرس کے دوران زائرین کو جمعہ کی نماز ادا کرنے کا موقع ملا۔ جمعہ کی نماز کے پیش نظر درگاہ کے متصل علاقوں اور قرب و جوار کے بازاروں میں نمازیوں کے لئے ضلع انتظامیہ، پولیس محکمہ متحرک نظر آئے۔
مزید پڑھیں:Urs of Khwaja Garib Nawaz اجمیر درگاہ کے بلند دروازے پر آج پرچم کشائی