ETV Bharat / state

A Family Announced Eye Donation: راجستھان میں ایک خاندان کا آنکھ عطیہ کرنے کا اعلان - بلڈ ڈونیشن کیمپ و اجتماعی شادیوں کی کانفرنس

کیلاش بتاتے ہیں کہ اپنی والدہ کی زندگی کے آخری وقت میں انہیں بہت تکلیف اٹھانی پڑی تھی، جب انہیں اپنی بینائی سے محروم ہونا پڑا تھا۔ اس درد کو دیکھ کر ان کے گھر والوں نے اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ A Family Announced an Eye Donation

راجستھان میں ایک خاندان نےآنکھ کےعطیےکا اعلان کیا

author img

By

Published : May 23, 2022, 7:37 PM IST

اجمیر: راجستھان کے شاہ پورہ قصبے میں ایک ہندو خاندان نے آنکھیں عطیہ کرنے کا اعلان کیا اور اس سے متاثر ہو کر مسلمان تنظیموں کے عہدیداران نے ان کے گھر پہنچ کر ان کا استقبال کیا۔ شاہ پورہ کے سٹی کمپاؤنڈر کیلاش کولی فیملی نے بعد از مرگ آنکھ عطیہ کرنے کی خواہش کا اعلان کیا تو اس سے متاثر ہوکر مزید 7 افراد نے بھی آنکھ عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔ A Family Announced an Eye Donation

راجستھان میں ایک خاندان کا آنکھ عطیہ کرنے کا اعلان

کیلاش بتاتے ہیں کہ اپنی والدہ کی زندگی کے آخری وقت میں انہیں بہت تکلیف اٹھانی پڑی تھی، جب انہیں اپنی بینائی سے محروم ہونا پڑا تھا۔ اس درد کو دیکھ کر ان کے گھر والوں نے اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا، جس میں ان کی اہلیہ دنیانتی دیوی اور بیٹا اشیش کولی شامل ہے۔

کیلاش کے اس فیصلے کو ہندو مسلم سبھی نے سراہا اور اب تک سات افراد کیلاش کولی سے اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔ شاہ پورہ پی ایف آئی اور ایس ڈی پی آئی تنظیموں نے ان کے گھر پہنچ کر کیلاش کولی خاندان کی عزت افزائی کی۔ کیلاش کولی سماجی خدمات اور مذہبی کاموں میں بھی آگے رہے ہیں۔ وہ بلڈ ڈونیشن کیمپ و اجتماعی شادیوں سمیت معاشرے کے دیگر کاموں میں تعاون کرتے رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.