دنیا بھر میں عالم اسلام کے رہنما مدینہ کے تاجدار پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیﷺ کی ولادت پر خوشیاں منا رہا ہے۔ اسی طرح اجمیر شریف درگاہ کو بھی خوبصورت روشنیوں سے سجایا گیا ہے تو خادموں کی انجمن شیخ زادگان نے بھی آج خواجہ صاحب کی بارگاہ میں عقیدت کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے چادر پوشی کی۔ Milad un Nabi Celebration at Ajmer Dargah
درگاہ میں واقع حضرت بابا فرید کا چلہ کے پاس سے یہ چادر کا جلوس شروع ہوا , جس میں درگاہ کے شاہی قوال نے نعت شریف پیش کی اور بہت عقیدت و خلوص کے ساتھ دربار میں چادر پوشی کی۔ Savants of Ajmer Dargah
درگاہ شریف میں چادر پوشی کے بعد انجمن شیخ زادگان کی جانب سے عشاء کی نماز کے بعد درگاہ شریف میں محفل کا انعقاد بھی کیا جائے گا جس میں مولانا اور خطیب ذکر رسول اللہ کریں گے اور میلاد کی محفل سجائیں گے۔