ETV Bharat / state

جے پور میں آتشزدگی کا معاملہ، ایک زندہ جلا - اندر مارکیٹ

بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں آتشزدگی کا ایک معاملہ سامنے آیا ہے، یہ معاملہ دارالحکومت جے پور کے سبھاش چوک علاقے کا بتایا جا رہا ہے، اس آتشزدگی میں ایک شخص بھی زندہ جل گیا اور اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

A case of arson in Jaipur, one burnt alive
جے پور میں آتشزدگی کا معاملہ، ایک زندہ جلا
author img

By

Published : Aug 18, 2020, 10:20 PM IST

دارالحکومت جے پور کے سبھاش چوک علاقے میں واقع ایک مکان میں دیوالی کے مدنظر پٹاخے بنانے کا کام چل رہا تھا اس دوران آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔

جے پور میں آتشزدگی کا معاملہ، ایک زندہ جلا

دوپہر تین بجے کے قریب آگ لگنے کے بعد علاقے کے باشندوں نے محکمہ آگ اور پولیس محکمے کو اطلاع دی، اطلاع ملنے کے بعد چھ سے زیادہ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچی اور آگ پر پانی ڈال کر قابو پانے کی کوشش کی۔ دو گھنٹے کی کڑی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا جا سکا۔

آتشزدگی کی واردات سامنے آنے کے بعد پولیس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے اور جو بھی اس کے ذمہ دار ہیں ان کو گرفتار کرنے کی پوری تیاری میں ہے۔

A case of arson in Jaipur, one burnt alive
جے پور میں آتشزدگی کا معاملہ، ایک زندہ جلا

پولیس محکمہ کے اعلی افسران کے مطابق جس کسی بھی وجہ سے یہ واردات ہوئی ہے اور جو کوئی بھی اس پورے معاملے میں ملزم ہے اس پر ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے اور اب کاروائی کو عمل میں لایا جائے گا۔

راجویر چمپاوت، پولیس افسر

واضح رہے کہ گذشتہ کچھ ماہ قبل دارالحکومت جے پور کے اندر مارکیٹ میں اسی طرح سے آتشزدگی کا معاملہ سامنے آیا تھا جس میں علاقے کے لوگوں کا کافی زیادہ نقصان ہوا تھا۔ جس کے بعد پولیس کا یہ کہنا تھا کہ اب کہیں پر بھی اس طرح کا معاملہ نہیں ہوگا لیکن اب جس طرح سے آج پورا معاملہ پیش آیا ہے اس کے بعد پولیس اور دیگر محکمے کے لوگوں پر الزام لگنا شروع ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.