ETV Bharat / state

جے پور: فنکار رئیس بھارتی پر فرینچ پبلشر نے لکھی کتاب

عالمی وبا کورونا کے پھیلاؤ کے بعد اب فرانس میں حالات صحیح ہو رہے ہیں۔ یہ باتیں بھی سامنے آرہی ہیں کہ فرانس میں اب بڑی تقاریب کے انعقاد کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ اگر بڑے پروگراموں کی اجازت ملتی ہے تو راجستھان کے کئی علاقوں کے فنکاروں کے لئے یہ خوشی کی بات ہوگی۔

فنکار رہیس بھارتی پر فرینچ پبلشر نے لکھی کتاب

author img

By

Published : Jan 9, 2021, 7:25 PM IST

فرانس میں پروگراموں کی اجازت ملتی ہے تو گھومر، ڈھول، لوک ڈانس، بھوائی ڈانس سمیت راجستھان کے دیگر پچاس فنکاروں کو بڑی تقاریب میں اپنے فن کا مظا ہرہ کرنے کے لئے مدعو کیا جائے گا۔ یہ کہنا ہے کہ راجستھان کے فنکار رئیس بھارتی کا جو اس وقت اپنی ٹیم کے ساتھ فرانس میں موجود ہیں۔

رئیس بھارتی پر فرینچ پبلشر نے لکھی کتاب

رئیس بھارتی کی جانب سے جاری کئے گئے ایک ویڈیو پیغام کے مطابق جب عالمی وباء کورونا نے فرانس میں دستک دی تھی تب وہ فرانس میں ہی تھے۔

رواں برس فرانس کے ایک بڑے پبلشر فرینچ پبلشر کی جانب سے رئیس بھارتی کی زندگی پر ایک کتاب لکھی گئی ہے، اس کتاب کا نام 'راجستھان کے دل کی دھڑکن رئیس بھارتی' دیا گیا ہے، اس کتاب میں رئیس بھارتی کی زندگی سے جڑی ہوئی تمام معلومات، ان کے انعامات، راجستھان کی فن اور ثقافت سمیت دیگر کئی اہم امور کو شامل کیا گیا ہے۔ اس کتاب کے شائع ہونے کے بعد دیگر زبانوں میں اس کے ترجمے کئے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.