ETV Bharat / state

Biker Injured in Ajmer: اجمیر میں زیر تعمیر روڈ کے گڑھے میں گر کر بائک سوار شدید زخمی

author img

By

Published : May 23, 2022, 6:19 PM IST

اجمیر میں جاری تعمیراتی کام سے اکثر حادثات کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ ایک ایسا ہی واقعہ جعمہ کے روز سامنے آیا جہاں تعمیراتی جگہ پر کھلے ہوئے گڑھے کی وجہ سے ایک بائک سوار شدید طور پر زخمی ہوگیا، جس کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔

Biker Injured in Ajmer
Biker Injured in Ajmer

اجمیر: ریاست راجستھان کے اجمیر کچہری روڈ علاقے میں اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت جاری تعمیراتی کام کی وجہ سے اکثر سڑک حادثات کی خبریں آتی رہتی ہیں۔ جمعہ کو بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا جب ایک موٹر سائیکل سوار کو دوسری گاڑی نے ٹکر مار دی اور موٹر سائیکل سوار زیر تعمیر گڑھے میں جا گرا، جس کی وجہ سے وہاں نصب لوہے کی وجہ سے اس کی آنکھوں اور سر پر شدید چوٹیں آئی ہیں A biker was injured when he fell into a ditch in Ajmer۔

ویڈیو دیکھیے۔
زخمی شخص کے رشتہ دار روپ چند سینی نے بتایا کہ اس کا رشتہ دار کچہری روڈ کے علاقے سے موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ کسی گاڑی نے اسے ٹکر مار دی اور وہ گڑھے میں جا گرا۔ فی الحال ان کی حالت تشویشناک ہے۔ علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ تعمیراتی کام کی وجہ سے یہاں آئے روز حادثات ہوتے رہتے ہیں۔ اس کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے یہاں نہ کوئی روک تھام کی گئی ہے اور نہ ہی یہاں کوئی ٹھوس حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:

اگر اب بھی ضلع انتظامیہ نے شہر کی سڑکوں پر جاری زیر تعمیر کاموں پر توجہ نہیں دی تو کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ بھی پیش آ سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.