راجستھان میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ پیر کی صبح ریاست میں 99 مثبت واقعات دیکھنے میں آئے ہیں۔ جس کے بعد ریاست میں کل مثبت مریضوں کی تعداد 20 ہزار 263 ہوگئی ہے۔ جبکہ پچھلے 12 گھنٹوں میں 3 کورونا سے متاثرہ افراد کی موت ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت سے موصولہ اطلاع کے مطابق اجمیر سے 1، الور سے 12، بھرت پور سے 27، بھلوارا سے 1، دوسہ سے 5، جے پور سے 24، جھنجھنو سے 8، کوٹہ سے 9، ناگور سے 1، پالی سے 1، راجسمند سے 3، سوائی مادھو پور سے 3 اور ادے پور سے 4 مثبت کیسز دیکھنے کو ملے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی اجمیر میں دو اور ایک دیگر ریاست کے کورونا مثبت کی موت ہوئی ہے۔ جس کے بعد ریاست میں کورونا سے ابتک کل 459 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
راجستھان میں اب تک 9 لاکھ 9 ہزار 132 افراد کے نمونے لئے جا چکے ہیں۔ جس میں 8 لاکھ 84 ہزار 457 نمونے منفی آئے ہیں اور ابھی 4412 افراد کی اطلاعات آنا باقی ہیں۔ نیز ریاست میں اب تک 15 ہزار 968 مثبت مریضوں کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی 15 ہزار 627 مریضوں کو ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔
راجستھان میں کورونا کے 3836 فعال کیسز ہیں۔ جس میں 5480 مہاجر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اب تک ریاست سے 134 دوسری ریاست کے مثبت مریضوں کی اطلاع ملی ہے۔