ریاست راجستھان میں واقع اجمیر شریف درگاہ پر حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کا 900 واں جشن ولادت منایا گیا اس موقع پر عقیدت مندوں نے درگاہ شریف پر چادر پوشی بھی کی۔
خواجہ صاحب کے جشن ولادت پر تاراگڑھ پہاڑی سے 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی اور لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا۔
خادم سید حمایت معینی کے مطابق خواجہ صاحب کے جشن ولادت کے موقع پر قرآن پاک کی تلاوت، نعت پاک اور صوفیانہ قوالی کی محفل بھی منعقد کی گئی۔
جشن ولادت کے موقع پر درگاہ کی اہتا نور میں ملک کی سلامتی اور ترقی کے لیے بھی دعا مانگی گئی۔