ETV Bharat / state

حوالہ کی 75 لاکھ کی نقدی برآمد - urdu khabr

پولیس نے بتایا کہ جب اس پلاسٹک کے کٹے کوکھول کردیکھا تو اس میں 500-500 اور دوہزار روپے کے نوٹوں کی گڈیاں بھری ہوئی تھیں۔

cash
cash
author img

By

Published : Feb 19, 2021, 10:50 PM IST

راجستھان کے ضلع کوٹہ کے کنواس تھانہ علاقہ میں پولیس نے ایک شخص سے حوالہ کے 75 لاکھ روپے برآمد کئے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ (دیہی) نے آج صحافیوں کو بتایا کہ کل ضلع دیہی اسپیشل ٹیم کو ایک مخبر کے ذریعہ یہ خبر ملی کی ایک شخص ضلع کوٹا کے دیہی علاقے کے کنواس سے کوٹہ کے لئے 75 لاکھ روپے کی رقم لے کر کار سے روانہ ہوا ہے۔ اس طلاع کی بنیادپر پولیس نے کنواس سے کوٹہ کی جانب آنے والے تمام راستوں کی ناکہ بندی کرکے درا کی جانب آرہی کارکوروکا اور اس کی تلاشی لی تو کار میں ایک پلاسٹک کا بڑاکٹا ملا اس کے بارے میں جب کار ڈرائیور منیش وجئے سے پوچھ گچھ کی تو وہ اس پلاسٹک کے کٹے میں رکھے ہوئے سامان کے بارے میں کوئی اطمینان بخش جواب نہیں دے پایا۔

پولیس نے بتایا کہ جب اس پلاسٹک کے کٹے کوکھول کردیکھا تو اس میں 500-500 اور دوہزار روپے کے نوٹوں کی گڈیاں بھری ہوئی تھیں۔ منیش اس رقم کے بارے میں بھی کوئی اطمینان بخش جواب نہیں دے پایا تو پولیس نے وہ رقم ضبط کرکے منیش کو حراست میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیے
وکیل جوڑے کے قتل پر، ہائیکورٹ کا از خود نوٹس

پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ رقم حوالہ کے کاروبار میں استعمال ہورہی تھی۔ اس بارے میں محکمہ انکم ٹیکس اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو بھی اطلاع دے دی گئی ہے۔

منیش وجئے کوٹہ شہر کے آرکے پورم تھانہ علاقہ وویکانند نگر کا رہنے والا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.