ETV Bharat / state

چتوڑ گڑھ میں بھیانک سڑک حادثہ، 7 افراد ہلاک - horrific road accident in chittaurgarh

راجستھان کے چتور گڑھ میں ایک بھیانک سڑک حادثہ پیش آیا ہے، جس میں 7 افراد کی موت ہوگئی ہے۔

Seven died in an accident
چتوڑ گڑھ میں بھیانک سڑک حادثہ، 7 افراد ہلاک
author img

By

Published : Dec 12, 2020, 10:19 PM IST

چتوڑ گڑھ میں آج ادئے پور نمباہوڑا اسٹیٹ ہائی وے پر ایک ٹریلر نے اوور ٹیک کی کوشش میں کروزر گاڑی کو اپنی زد میں لے لیا، جس میں 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اوور ٹیک کی کوشش میں ٹریلر نے کروزر گاڑی کو اپنی چپیٹ میں لے لیا، جس میں 7 افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی ہے، جب کہ متعدد افراد اندر پھنسے ہیں، جنہیں نکالنے کے لیے جے سی بی منگوایا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق نمباہوڑا، ادئے پور ہائی وے پر نیکموبھ تھانہ علاقے میں نپاولی گرام پنچائیت کے باوڑی گاؤں کے پاس یہ حادثہ پیش آیا ہے۔

چتوڑ گڑھ میں بھیانک سڑک حادثہ، 7 افراد ہلاک

حادثے کے بعد راہگیروں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔اطلاع موصول ہوتے ہی نیکموبھ تھانہ افسر ونود میناریا موقع پر پہنچے۔ پولیس نے لوگوں کی مددد سے کروزر میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کی، جن میں چار لوگوں کو نکالا جاچکا ہے، اور بھی کچھ لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔

اس حادثے میں 7 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے، فی الحال پولیس مقامی لوگوں کی مدد سے پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کررہی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ گاڑی مدھیہ پردیش کی ہے، یہ لوگ ساؤلییاجی مندر درشن کے لیے جارہے ہو، گاڑی میں ایک بھی شخص ایسا نہیں ہے، جو کچھ بول سکے۔وہیں چار زخمیوں کو منڈفیا قصبے کے ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.