ETV Bharat / state

جھالاواڑ میں کورونا کے 64 نئے کیسز

ضلع جھالاواڑ میں کورونا کا وبا پھیلتا ہی جارہا ہے۔ یہاں منگل کے روز 64 افراد کو کورونا سے متاثر پائے گئے۔ ایسی صورتحال میں ضلع میں کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 135 ہوگئی ہے۔

جھالاواڑ میں کورونا کے 64 نئے کیسز
جھالاواڑ میں کورونا کے 64 نئے کیسز
author img

By

Published : May 27, 2020, 2:12 PM IST

ریاست راجستھان کے ضلع جھالاواڑ کے شہر جھالراپاٹن میں 62 اور اکلیرا میں 2 افراد کورونا وائرس سے متاثرہ پائے گئے ہیں۔ ایسے میں منگل کے روز 64 افراد کورونا سے متاثر پائے گئے۔ جس کے بعد کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 135 ہوگئی ہے۔

کلکٹر سدھارتھ سہاگ نے بتایا کہ 'ضلع میں لوگوں کا نمونہ لے کر جانچ کیا جارہا ہے تاکہ کورونا متاثرہ کی شناخت ہوسکے۔ اس تسلسل میں دو مراحل میں منگل کو بھی نمونوں کی جانچ کی گئی۔ پہلے مرحلے میں 165 نمونے اور دوسرے مرحلے میں 122 نمونے جانچے گئے۔ جس میں 64 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔ ان 64 افراد میں سے 62 جھالراپاٹن کے ایملی گیٹ کے رہائشی ہیں جبکہ 2 افراد اکلیرا کے رہائشی ہیں۔

جھالاواڑ میں کورونا کے 64 نئے کیسز

دراصل جھلراپٹن میں پیر کے روز 12 افراد کورونا سے متاثر پائے گئے تھے۔ ایسی صورتحال میں کورونا کے 62 نئے کیسز مثبت آنے کے بعد منگل کے روز قصبے میں ہلچل مچی گئی۔ جھالراپاٹن قصبہ میں مجموعی طور پر 83 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ جبکہ ضلع میں اب متاثرہ افراد کی تعداد 135 ہوگئی ہے۔ تاہم ان میں سے 47 صحت یاب ہونے کے بعد اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.