ETV Bharat / state

راجستھان: گئوشالہ میں 62 گایوں کی موت - گئوشالہ

ریاست راجستھان میں ضلع بیکانیر کے سیرونا تھانہ حلقے میں واقع گئوشالہ میں زہریلا چارہ کھانے کی وجہ سے 62 گایوں کی موت ہونے کا معاملہ منظر عام پر آیا ہے۔

gau shala
author img

By

Published : Jun 18, 2019, 7:45 PM IST

Updated : Jun 18, 2019, 9:00 PM IST

اطلاعات کے مطابق 17 جون کو صبح سُلچاسر گاؤں کی ایک گئوشالہ میں زہریلا چارہ کھانے کی وجہ سے 22 گایوں کی موت ہوگئی۔

گئوشالہ کے ناظم نے اس واقعے کو چھپاتے ہوئے گایوں کی لاشوں کو خاموشی سے دفن کر دیا لیکن گئوشالہ میں گایوں کی اموات بڑھتی گئیں اور صبح تک 62 گایوں کی موت ہو گئی۔ جب سماجی تنظیموں سمیت دیگر افراد کو اس کی اطلاع ملی تو وہ اس جگہ پر پہنچ گئے۔ اس کے بعد پورا معاملہ سامنے آیا۔

اطلاعات کے مطابق پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور ڈاکٹرز کو بلایا گیا ہے۔

ڈاکٹرز نے گئوشالہ میں چارہ سمیت گایوں کے تمام کھانے کی اشیاء کے نمونے حاصل کیے اور انھیں جانچ کے لیے لیباریٹری میں بھیج دیا ہے۔ دوپہر میں تمام لاشیں دفن کر دی گئیں۔

گئوشالہ کی دیکھ ریکھ سُلچاسر گاؤں کا سندرلال نامی شخص کرتا ہے۔ پولیس اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ پولیس نے کہا کہ چارے میں کیڑے مار دوا کے ہونے کا امکان ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Jun 18, 2019, 9:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.