راجستھان کے اجمیر میں پولیس کی ناکہ بندی کے دوران ٹریلر میں چھپائی گئی ایک کروڑ مالیت کی افیون برآمد ہوئی ہے۔ اجمیر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق اس افیون کو اسمگلر جے پور سے جودھ پور لے جا رہے تھے۔
پولیس نے جودھ پور کے رہنے والے دو اسمگلروں وجیش وشنوئی اور شیان جاٹ کو گرفتار کیا ہے, ان ملزمان کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور تحقیقات گیگل پولیس اسٹیشن کے افسر سنیل تاڈا کو سونپی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:Three Drug Peddlers Arrested in Anantnag: اننت ناگ میں تین منشیات فروش گرفتار
قابل ذکر ہے کہ اجمیر کے ایس پی چونارام جاٹ کی ہدایت پر ضلع بھر میں ناکہ بندی کرکے منشیات اسمگلروں کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے۔ اس کے تحت اجمیر پولیس نے ایک کروڑ روپے کی افیون سمیت دو اسمگلروں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔