محکمہ صحت کے مطابق اکیلے جے پور میں ایک دن میں کورونا کے 39 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ سوائی مان سنگھ ہسپتال میں 29 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
ریاست میں آج جے پور کے علاوہ دوسا، جھنجھنو، ٹوک اور ناگور سے بھی معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے علاوہ ایران سے لائے گئے تین بھارتی بھی کورونا پازیٹیو آئے ہیں۔ اس کے بعد ریاست میں کورونا وائرس کے کل 254 معاملے ہو چکے ہیں۔
جے پور میں اب تک 92 لوگ کورونا پازیٹیو ہیں۔ اس کے علاوہ اجمیر سے پانچ، الور سے پانچ، بانس واڑا سے دو، بھیلواڑا سے 27، بیکانیر سے چار، چرو سے 10، دوسا سے تین، دھول پور سے ایک، ڈونگر پور سے تین، جے پور سے 92، جھنجھنو سے 19، جودھوپور سے 17، کرولی سے ایک، پالی سے ایک، سیکر سے 18، ادے پور سے چار، پرتاپ گڑھ سے دو اور ناگورسے ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس کے علاوہ ایران سے لائے گئے تین بھارتی اور اٹلی سے 2 لوگ بھی کورونا سے متاثر بتائے جاتے ہیں۔