ETV Bharat / state

راجستھان میں کورونا کے 4414 نئے معاملے - راجستھان میں کورونا معاملے

ریاست راجستھان میں 16 ہزار 654 مریضوں کی صحتیاب ہونے کی وجہ سے فعال مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے نیچے 99 ہزار 875 ہوگئی ہے۔

راجستھان میں پیر کو کورونا کے 4414 نئے معاملے سامنے آئے

author img

By

Published : May 24, 2021, 10:42 PM IST

راجستھان میں پیر کو عالمی وبا کورونا وائرس کے 4414 نئے معاملے سامنے آئے ہے، جن میں دو ہزار سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی ہے جبکہ 103 مریضوں کی موت ہوگئی۔

محکمہ میڈیکل کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے نئے معاملے میں 2107 معاملے کی کمی درج کیے گئے ہیں۔ اسی طرح اس کی وجہ سے اموات کی تعداد میں بھی دس اموات کم ہوئی اور آج کورونا سے اموات کی تعداد 103 ریکارڈ کی گئی۔

نئے معاملوں کے سامنے آنے کے بعد ریاست میں کورونا مریضوں کی تعداد اب مجموعی طور سے 9 لاکھ 20 ہزار 456 ہوگئی ہے۔ اب تک 8 لاکھ 12 ہزار 775 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ریاست میں 16 ہزار 654 مریضوں کی صحتیاب ہونے کی وجہ سے فعال مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے نیچے 99 ہزار 875 ہوگئی ہے۔

سب سے زیادہ 804 معاملے جے پور سے سامنے آئے ، جو اتوار سے 679 معاملے کم ہے ، الور میں 377 ، جودھ پور میں 340 ، پالی میں 550 اور سیکر میں 231 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ دیگر اضلاع میں اس سے کم معاملے سامنے آئے اور سب سے کم پانچ نئے معاملے جالور میں درج ہوئے۔ اس عرصے کے دوران 16 اضلاع میں ایک سو سے بھی کم نئے معاملے رپورٹ ہوئے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں 103 افراد کی ہلاکت کے بعد مرنےوالوں کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے 7806 ہوگئی۔ریاست میں اب تک ایک کروڑ دو لاکھ 58 ہزار 716 افراد کے نمونے لئے گئے۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.