ETV Bharat / state

Rajasthan Roadways Bus Falls Into Canal ریواڑی میں راجستھان کی بس نہر میں گر گئی، 40 مسافر زخمی - بس حادثے کا شکار

ہریانہ کے ریواڑی ضلع میں جمعہ کی صبح ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ دہلی جے پور ہائی وے سے جا رہی راجستھان روڈ ویز کی بس نہر میں گر گئی۔ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 7, 2023, 10:50 AM IST

ریواڑی: دہلی جے پور ہائی وے پر جمعہ کی صبح ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ جے پور سے دہلی جا رہی راجستھان روڈ ویز کی بس نہر میں گر گئی۔ اس حادثے کے وقت بس میں 40 سے زائد مسافر سوار تھے۔ مسافروں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ ماڈل ٹاؤن کی پولیس موقع پر پہنچی اور راحت رسانی کے کام میں مصروف ہوگئی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق راجستھان روڈ ویز کی بس آج صبح جے پور سے دہلی کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ اس دوران جب بس دہلی-جے پور ہائی وے پر ریواڑی کے آسل واس گاؤں کے قریب پہنچی تو بابا بھارتی ہوٹل کے قریب سے گزرتے ہوئے جے ایل این نہر میں جا گری۔ بتایا جا رہا ہے کہ بس کا توازن بگڑنے کے سبب یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ اس حادثے کے وقت بس میں 40 مسافر سوار تھے۔ بس مکمل طور پر نہر میں نہیں گری تھی۔ اس لیے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ مسافروں کو معمولی چوٹیں آئیں۔ وہاں سے گزرنے والے لوگ فوری طور پر مدد کے لیے بس تک پہنچے اور زخمیوں کو ریواڑی اور بوال کے ٹراما سینٹرز میں داخل کرایا۔

پولیس نے زخمیوں کے بیانات قلمبند کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ بتادیں کہ ایک سال قبل بھی دھند کی وجہ سے ایک کار اس نہر میں گر گئی تھی جس میں کار ڈرائیور کی موت ہو گئی تھی۔ دراصل یہ نہر پوری طرح کھلی ہوئی ہے۔ حادثات کے بعد بھی آج تک انتظامیہ کی جانب سے نہ کوئی ریلنگ لگائی گئی اور نہ ہی لائٹ۔ ایک بار پھر بس کے گرنے سے یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ انتظامیہ کس حادثے کا انتظار کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Barmer Road Accident باڑمیر میں اسکارپیو الٹنے سے تین افراد ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.