ایڈیشنل چیف سکریٹری ڈاکٹر سبودھ اگروال نے بتایا کہ اب تک 3805 تارکین وطن راجستھانی 27 پروازوں سے جے پور پہنچ چکے ہیں۔
اتوار کی سہ پہر دبئی سے اور دوپہر بعد ساڑھے تین بجے تاجکستان سے 155 طلبا جے پور میں پہنچے ۔
انہوں نے بتایا کہ ہوائی اڈے پر تھرمل اسکیننگ کے بعد ڈاکٹروں کی ٹیم کے ذریعہ میڈیکل چیک اپ، امیگریشن کے بعد دونوں ہی فلائٹس کے تمام غیر مقیم راجستھانیوں کو قرنطینہ کے لئے بھیجا گیا ہے۔