ETV Bharat / state

اسپتال کے کولڈ اسٹوریج سے کوویکسین کی 320 خوراکیں چوری - Rajasthan news

اسپتال کے کولڈ اسٹوریج سے کو-ویکسین کی 320 خوراکیں چوری کی گئیں۔ فی الحال، پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

320 doses of co-vaccine stolen from cold storage despite tight security
اسپتال کے کولڈ اسٹوریج سے کوویکسین کی 320 خوراکیں چوری
author img

By

Published : Apr 14, 2021, 5:22 PM IST

راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے کوونتیا اسپتال سے کو-ویکسین کی 320 خوراکیں غائب ہیں۔ اس سلسلے میں اسپتال انتظامیہ کی جانب سے ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

کوونتیا اسپتال کے کولڈ اسٹوریج میں اسپتال کے علاوہ آس پاس کے علاقوں کے ویکسینیشن مراکز میں سپلائی کے لیے ویکسین کی خوراکیں رکھی گئی تھیں۔

اسپتال انتظامیہ نے کولڈ اسٹوریج میں رکھی جانے والی ویکسین کی خوراکوں کا جائزہ لیا تو ریکارڈ میں 320 خوراکیں کم پائی گئیں۔

جس کی اطلاع اسپتال انتظامیہ نے سی ایم ایچ او کو دی تھی۔

سرکاری اسپتال کاونتیا کے سخت حفاظتی انتظام کے باوجود ویکسین کی چوری کے بعد محکمہ میں ہلچل مچ گئی ہے۔

سی ایم ایچ او نروتم شرما نے بتایا کہ اسپتال انتظامیہ نے انہیں کولڈ اسٹوریج سے چوری کی جانے والی کو ویکسین کی 320 خوراکوں کے بارے میں بتایا ہے۔

جس پر انہوں نے فوری طور پر اسپتال انتظامیہ کو قانونی کارروائی کرنے کے لیے ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت کی۔

سپرنٹنڈنٹ کاونتیا اسپتال کے ذریعہ ویکسین چوری کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔

اسپتال کے کولڈ اسٹوریج سے مختلف ویکسینیشن مراکز پر ویکسین بھیجتے وقت یہ ویکسین چوری ہونے کا خدشہ ہے۔ فی الحال، پولیس نے مقدمہ درج کر کے کیس کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.