ETV Bharat / state

راجستھان: بھرت پور کے قریب سڑک حادثہ، تین ہلاک - 3 died in road accident

بھرت پور میں بانسیوا کے قریب رات دیر گئے تین بجے درد ناک حادثہ پیش آیا جس میں تین افراد ہلاک ہو گئے تینوں افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔

3-died-in-road-accident-in-bharatpur
بھارت پور میں بانسیواکے قریب رات دیر گئے تین بجے درد ناک حادثہ پیش آیا
author img

By

Published : Nov 14, 2020, 11:54 AM IST

بھرت پور میں بانسیوا کے قریب رات دیر گئے تین بجے درد ناک حادثہ پیش آیا جس میں تین افراد ہلاک ہو گئے ۔

تینوں افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق شہر کے دین دیال نگر کے رہنے والے شخص دلیپ کی طبعیت اچانک خراب ہو گئی جس کے بعد اس کے بیٹے رابن اور اس کے دوست اور بیوی منیشا اس کو علاج کے لیے جے پور اسپتال لے کر جا رہے تھے۔

دلیپ کی طبعیت شدید ناساز ہونے کی وجہ سے اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔

اس کی موت کے بعد ایمبولینس کو واپس بھرت پور لایا جا رہا تھا۔ راستے میں بانسیوا گاوں کے قریب ایمبولینس کے ڈرائیور کو نیند آگئی جس کے باعث ایمبولینس آگے چل رہی ایک گاڑی سے ٹکرا گئی۔ ایمبولینس کی رفتار تیز ہونے کی وجہ سے ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد اسی سمت میں چل پڑی جس سمت سے وہ آرہی تھی۔

حادثہ کی خبر ملتے ہی سیور تھانہ پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی، حادثہ کے شکار لوگوں کو دواخانہ پہنچایا۔

جہاں پر ڈاکٹر نے رابن اور اس کے دو دوست کرشنا گوپال اور نتن کو مردہ قرار دے دیا جبکہ دلیپ کی بیوی منیشا اور ڈرائیور کی حالت نازک بتائی گئی۔ ان کا علاج آئی بی ایم اسپتال میں جاری ہے۔ فی الحال لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثہ کے حوالے کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق دلیپ کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے جئے پور منتقل کیا جا رہا تھا لیکن اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔ اس کو واپس لایا جا رہا تھا تب تقریباً رات تین بجے کے قریب یہ حادثہ پیش آیا۔

اندازہ لگا یا جا رہا ہے کہ ایمبولینس کے ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے ایمبولینس آگے چل رہی گاڑی سے ٹکرا گئی اور یہ حادثہ پیش آیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.