ETV Bharat / state

کوٹہ میں 155 نئے کورونا متاثر

راجستھان کے کوٹہ ضلع میں آج کورونا وائرس سے متاثر 155 نئے مریض ملے ہیں جن میں سب سے زیادہ 16 مریض ضلع کے سانگود علاقے کے ہیں۔

کوٹہ میں 155 نئے کورونا متاثر
کوٹہ میں 155 نئے کورونا متاثر
author img

By

Published : Aug 21, 2020, 1:49 PM IST

کوٹہ میڈیکل کالج کی مائکرو بایولوجی لیب کی آج صبح کی رپورٹ کے مطابق کوٹہ شہر میں آج وگیان نگر میں سب سے زیادہ 15 مریض پائے گئے ہیں جبکہ شہر اور دیہی پولیس لائن میں بھی پولیس اہلکار کو کورونا متاثر پایا گیا ہے۔ باقی مریض شہر کے مختلف علاقوں سے ہیں۔

کوٹہ لیب میں جانچ کے بعد باراں ضلع کے 34، راوت بھاٹا کے تین اور سوائی مادھو پور کے 22 لوگ کورونا پازیٹیو ملے ہیں۔ کوٹہ میں اب تک 4322 افراد کورونا وائرس سے متاثر ملے ہیں جبکہ 1909 سے بھی زیادہ مریض علاج کے بعد ٹھیک ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں حالانکہ اس وبا کی وجہ سے کوٹہ میں 74 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.