ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے آمیر علاقے میں بجلی گرنے سے اب تک بارہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
وہیں اس حادثے کے بعد کئی تنظیموں کے ذمہ داران، عہدیداران اور ممبران ہسپتال پہنچ چکے ہیں اور مدد کے لیے ہاتھ آگے بڑھا رہے ہیں۔
اس پورے معاملے پر ہوا محل اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی مہیش جوشی نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بڑا معاملہ دارالحکومت جے پور کی سرزمین پر ہوا ہے۔ ہم لوگ کافی غمزدہ ہیں۔ ہماری جانب سے جو بھی مدد ہو سکے گی ہم سبھی لوگوں کو فراہم کریں گے۔
وہیں کشن پول اسمبلی حلقہ سے رکن اسیمبی امین کاغذی نے کہا کہ ہم لوگوں کو جیسے ہی اس پورے معاملے کی اطلاع ملی، ہم لوگ موقع پر پہنچ گئے اور زخمی لوگوں کی مدد کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ ان لوگوں کو بہتر علاج مل سکے۔
یہ بھی پڑھیں: جے پور: خون کا عطیہ کیمپ کا انعقاد
واضح رہے کہ اس حادثے میں پولیس کے جوان بھی زخمی ہوئے ہیں، ان کا بھی علاج چل رہا ہے۔ اس حادثے کے بعد لوگوں کا ہجوم ہسپتال کے باہر نظر آرہا ہے۔