ریاست راجستھان کے پشکر میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ جہاں 11 سالہ معصوم کا سر پتھروں سے کچل کر قتل کردیا گیا۔ لواحقین نے معصوم کے ساتھ زیادتی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
منگل کی صبح ایک 11 سالہ معصوم کی لاش ملنے سے علاقے میں ہلچل مچ گئی۔ اہلِ خانہ پیر کی رات سے ہی معصوم کی تلاش کر رہے تھے۔
دراصل پشکر کے قریب بیدیاناتھ مہادیو مندر کے قریب پہاڑی علاقے میں ایک 11 سالہ معصوم بکری چرانے گئی تھی۔ دیر رات جب لڑکی گھر نہیں لوٹی تو اہلِ خانہ نے پشکر پولیس کو اطلاع دی۔
جس کے بعد پولیس نے بچی کی تلاش شروع کردی۔ گھنٹوں تلاش کرنے کے بعد کھوری گاؤں کی پہاڑی پر معصوم کی لاش ملی۔ پولیس نے معصوم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔
اس واقعہ کے بعد لواحقین اور گاؤں والوں میں ناراضگی ہے۔ لواحقین نے ملزم کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب پولیس نے کیس درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس ہر پہلو سے جانچ کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیمور: مشکوک حالت میں نوجوان کی لاش برآمد
لواحقین نے معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اسی کے ساتھ اس واقعہ کے بارے میں لواحقین اور گاؤں والوں میں بھی ناراضگی ہے۔ لواحقین نے ملزم کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب پولیس نے کیس درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ ملزمان کی شناخت ابھی باقی ہے۔ پولیس ہر پہلو سے گہری جانچ کر رہی ہے۔
اس معاملے میں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس کشن سنگھ بھاٹی بھی مسلسل تحقیقات میں مصروف ہیں تاکہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کیا جا سکے۔