ETV Bharat / state

Road Accident in Rajasthan راجستھان میں سڑک حادثے میں گیارہ افراد ہلاک

راجستھان میں جے پور آگرہ قومی شاہراہ پر ایک خوفناک حادثے میں تقریبا 11 افراد ہلاک جبکہ بارہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ A trailer hits a parked bus in Bharatpur, Rajasthan.

راجستھان میں سڑک حادثے میں گیارہ افراد ہلاک

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 13, 2023, 10:11 AM IST

Updated : Sep 13, 2023, 10:26 AM IST

بھرت پور: جے پور-آگرہ قومی شاہراہ پر بھرت پور ضلع کے ہنتارا گاؤں کے قریب آج علی الصبح ایک دلخراش سڑک حادثہ پیش آیا۔ ایک ٹریلر نے ہائی وے پر کھڑی بس کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں 11 مسافر ہلاک جبکہ 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو آر بی ایم ڈسٹرکٹ اسپتال میں منتقل کرایا ہے۔ جبکہ حادثے میں ہلاک شدہ افراد کی لاشیں مردہ خانہ میں منتقل کردی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بس میں سوار تمام مسافر گجرات کے بھاو نگر سے اتر پردیش کے متھورا جا رہے تھے۔

اے ایس پی ویر لکھن سنگھ نے کہا کہ آج صبح گجرات کے بھاو نگر کے لوگ ایک بس میں پشکر جانے کے بعد اتر پردیش کے متھورا ورنداون جا رہے تھے۔ ہنترہ دیہات کے قریب بس کا ٹائر پھٹ گیا۔ بس کو ہنتارا کے قریب ہائی وے کے کنارے روک دیا گیا۔ کچھ مسافر بس کے باہر اور پیچھے کھڑے تھے اور باقی بس کے اندر تھے کہ اسی دوران ایک تیز رفتار ٹریلر نے ٹکر ماردی۔

مزید پڑھیں: سڑک حادثے میں 7 خواتین ہلاک

اے ایس پی لکھن سنگھ نے بتایا کہ صبح تقریباً 4 بجے جے پور کی طرف سے ایک تیز رفتار ٹریلر نے بس کو پیچھے سے زوردار ٹکر ماری اور کھڑی بس کو تقریبا 30 میٹر تک گھسیٹ کر لے گئی۔ بس کے آس پاس کھڑے اور بس کے اندر بیٹھے تمام افراد حادثے کا شکار ہوگئے۔ موقع پر کہرام مچ گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد ایمبولینس اور دیگر گاڑیوں کی مدد سے آر بی ایم ڈسٹرکٹ اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ اس خوفناک حادثے میں 11 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔

Last Updated : Sep 13, 2023, 10:26 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.