ETV Bharat / state

اشوک گہلوت کو 109 ایم ایل ایز کی حمایت حاصل - بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر

راجستھان کانگریس پارٹی کے انچارج اویناش پانڈے نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ '109 ارکان اسمبلی نے لیٹر پر اپنی دستخط کر کے اشوک گہلوت کی حمایت کی ہے۔

rajasthan politics
rajasthan politics
author img

By

Published : Jul 13, 2020, 4:12 AM IST

Updated : Jul 13, 2020, 4:27 AM IST

راجستھان کے سیاسی بحران پر اب نئی بات سامنے آرہی ہے جس میں پارٹی کے ریاستی انچارج اویناش پانڈے نے کہا کہ 109 ارکان اسمبلی نے اشوک گہلوت کی حمایت کے لیٹر پر دستخط کی ہے جس سے راجستھان میں کانگریس پارٹی مستحکم حالت میں ہے۔

راجستھان کانگریس انچارج اویناش پانڈے

انہوں نے کہا کہ '109 ارکان اسمبلی کے دستخط شسہ لیٹر کے علاوہ چند دیگر اراکین اسمبلی نے بھی فون پر اشوک گہلوت کے حمایتی لیٹر پر دستخط کرنے کی بات کہی ہے۔

وہیں دوسری جانب سچن پائلٹ کا دعویٰ ہے کہ انہیں 30 ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہے جبکہ اس دوران یہ خبریں بھی گشت کر رہی ہیں کہ سچن پائلٹ جلد ہی وزیر داخلہ امت شاہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا سے ملاقات کریں گے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

اس دوران کانگریس پارٹی نے آج اپنے تمام ارکان اسمبلی کی میٹنگ طلب کی ہے جس کے لیے وہیپ بھی جاری کر دیا گیا ہے تاہم سچن پائلٹ نے میٹنگ میں شریک ہونے سے صاف انکار کیا ہے۔

اب دیکھنا ہوگا کہ راجستھان کا سیاسی اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔

Last Updated : Jul 13, 2020, 4:27 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.