ETV Bharat / state

روزے ہمیں اچھا انسان بناتے ہیں: علماء

author img

By

Published : May 21, 2020, 5:01 PM IST

Updated : May 21, 2020, 7:51 PM IST

رمضان کا مقدس ماہ اپنے آخری مرحلے میں ہے۔ اس شدید گرمی میں جہاں بڑے بڑوں کے لیے روزے رکھنا مشکل ہو رہا ہے وہیں راجستھان کے جے پور سے تعلق رکھنے والی 10 برس کی علماء نے رمضان کے پورے روزے رکھے ہیں۔

علماء
علماء

اس بار رمضان کا ماہ کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کی وجہ سے کچھ لوگوں کے لیے مصیبت بھرا رہا تو کچھ لوگوں کے لیے بڑا آسان رہا۔ لاک ڈاؤن کے درمیان گرمی اور تیز دھوپ میں روزہ رکھنا بہت بڑا امتحان ہے۔ وہیں اس بار بڑوں کے ساتھ-ساتھ چھوٹے بچے بھی روزہ رکھ کر خدا کی عبادت کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ بچے اپنے بڑوں کے ساتھ پانچ وقت کی نماز ادا کر رہے ہیں اور افطار کے وقت اللہ سے عالمی وبا سے نجات کی دعا کر رہے ہیں۔

روزے ہمیں اچھا انسان بناتے ہیں

جے پور سے تعلق رکھنے والی دس برس کی علماء شیخ نے بھی اس بار ماہ رمضان کے اب تک پورے روزے رکھے ہیں۔ علماء کا کہنا ہے کہ 'کورونا وائرس کی وجہ سے اسکول بند ہیں اس لیے گھر میں ہی رہ کر پڑھائی کر رہی ہوں اور اسی کے ساتھ ماہ رمضان کے روزے بھی رکھ رہی ہوں۔ اگر لاک ڈاؤن نہیں ہوتا تو شاید میں پورے روزے نہیں رکھ پاتی'۔

علماء کا کہنا ہے کہ 'رمضان کا ماہ بہت ہی عظمت والا ہے۔ یہ اسلامی برس کا نوا ماہ ہے۔ ماہ رمضان اللہ کے بتائے راستے پر چلنا، خود پر قابو کرنا، برائی کو شکست دیتے ہوئے ضرورت مند لوگوں کی مدد کرنا اور خود کو ایک آچھا انسان بنانا سکھاتا ہے'۔ علماء کا کہنا ہے کہ 'جب پہلا روزہ رکھا تھا تو مجھے بہت خوشی ہوئی تھی اور اب جب پورے روزے رکھ رہی ہوں تو میں بہت خوش ہوں۔

Last Updated : May 21, 2020, 7:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.