ریاست راجستھان کے کوٹہ میں ماہی گیروں کے جال میں دس فٹ کے ایک اژدہا پھنس جانے کی وجہ سے علاقے میں دہشت پھیل گئی۔
دراصل کوٹہ کے رنگ پور علاقہ سے نکلنے والی چمبل ندی میں ماہی گیروں نے مچھلی پکڑنے کے لئے جال بچھایا تھا لیکن اس میں دس فٹ کا ایک اژدہا پھنس گیا۔
وہیں لوگوں نے فوری طور پر میونسپلٹی کی غوطہ خور ٹیم کو آگاہ کیا۔ اطلاع ملتے ہی میونسپل کارپوریشن کی ٹیم موقع پر پہنچی اور جال میں پھنسے سانپ کو باہر نکالا۔ میونسپل کارپوریشن کی ٹیم نے جال کاٹ کر اژدہا کو آزاد کراتے ہوئے جنگل میں چھوڑ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ناندیڑ: پولیس اور مظاہرین میں تصادم، 18 افراد گرفتار
واضح رہے کہ اژدہا کو جال سے آزاد کرانے میں میونسپلٹی کی غوطہ خور ٹیم کو تقریبا 30 منٹ کا وقت لگا۔