ETV Bharat / state

جائیداد کا تنازع: نوجوان کے ہاتھوں بہن کا قتل

پنجاب میں ایک نوجوان نے مبینہ طور پر جائیداد کے تنازع میں اپنی بہن کو گولی مار کر قتل کر دیا۔

Young man kills sister in property dispute
جائداد کے جھگڑے میں نوجوان نے کیا بہن کا قتل
author img

By

Published : Jul 12, 2020, 4:35 PM IST

پنجاب میں گورایا کے نزدیک ایک گاؤں میں آج علی الصبح ایک نوجوان نے مبینہ طور پر جائیداد کے تنازع میں اپنی بہن کو گولی مار کر قتل کردیا۔

پولیس نے بتایا کہ پردیپ کور جو تین سال سے طلاق کے بعد اپنے مائیکے میں رہ رہی تھیں، کو اس کے بھائی ریشم سنگھ نے دیسی پستول سے گولی مار دی اور فرار ہو گیا۔

واقعہ کا پتہ پردیپ کی والدہ سکھونت کور کو بعد میں چلا جب اس نے بستر پر پردیپ کی خون سے لت پت لاش دیکھی۔ سکھونت کور اور پردیپ کے والد کرپال سنگھ نے بتایا کہ ریشم واردات کو انجام دینے کے بعد فرار ہے۔

سینئرپولیس سپرنٹنڈنٹ نوجوت سنگھ محل کے مطابق قتل کی وجہ خاندان میں جائیداد کا تنازع ہے۔ پولیس نے قتل کا معاملہ درج کرلیا ہے اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.