ETV Bharat / state

پنجاب میں ہماری حکومت بنی تو سب کو مفت علاج ملے گا: کیجریوال

عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ اگر پنجاب میں ان کی حکومت بنتی ہے تو ہر شخص کو پرائیویٹ ہسپتالوں جیسا علاج دیں گے اور اور سرکاری ہسپتالوں میں تمام دوائیں، ٹیسٹ، آپریشن مفت ہوں گے۔

arvind kejriwal
arvind kejriwal
author img

By

Published : Sep 30, 2021, 5:42 PM IST

اروند کیجریوال نے لُدھیانہ میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ 'آج سے پانچ سال پہلے پنجاب کے لوگوں نے بڑی امیدوں کے ساتھ کانگریس پارٹی کی حکومت بنائی تھی لیکن آج حکومت کے نام پر کچھ نظر نہیں آرہا ہے۔

کیجریوال نے کہا کہ 'کانگریس کے لوگوں نے حکومت کا تماشا بنا دیا ہے۔ اقتدار کے لیے لڑائی جاری ہے۔ ہر کانگریسی رہنما وزیراعلیٰ بننا چاہتا ہے۔ آپس میں ایسی شدید لڑائی جاری ہے کہ حکومت مکمل طور پر غائب ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

انہوں نے کہا کہ 'لوگوں کو سمجھ نہیں آ رہا ہے کہ ہمیں اپنے مسائل کے ساتھ کس کے پاس جانا چاہیے۔ ایک جانب جہاں اقتدار کے لیے لڑائی، دوسری پارٹیوں میں بدعنوانی اور اقتدار کا گھٹیا ناچ جاری ہے تو وہیں دوسری جانب عام آدمی پارٹی ہے جو پنجاب اور پنجابیوں کی ترقی کے لیے دن رات منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ اب سب کہہ رہے ہیں اور پورا پنجاب تیار ہے کہ انتخابات کے بعد پنجاب میں عام آدمی پارٹی کی حکومت بنے گی۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

کیجریوال نے مزید کہا کہ 'حکومت بننے کے بعد ہم کیا کریں گے؟ اس کی مکمل منصوبہ سازی جاری ہے۔ ابھی کچھ دن پہلے میں نے کہا تھا کہ ہم 300 یونٹ بجلی مفت دیں گے، 24 گھنٹے بجلی دیں گے، کسانوں کی بجلی معاف کریں گے، پرانے بل معاف کر دیں گے، یہ تمام کام دہلی میں کرکے دکھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم جھوٹ نہیں بولتے۔ کل ہم یہاں کے تاجروں سے ملاقات کی تھی۔ تاجروں کے ساتھ مل کر ہم نے پنجاب کی ترقی کے لیے ایک بلیو پرنٹ تیار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.