ETV Bharat / state

Jalandhar Lok Sabha Bypoll جالندھر لوک سبھا سیٹ کے ضمنی انتخاب کیلئے ووٹنگ شروع، اُنیس امیدوار میدان میں

author img

By

Published : May 10, 2023, 9:41 AM IST

Updated : May 10, 2023, 10:02 AM IST

جالندھر لوک سبھا ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ ضمنی انتخاب کے لیے کُل 19 امیدوار میدان میں ہیں۔ ووٹنگ صبح 8 بجے سے شروع ہوئی ہے جو شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔ Total candidates in Jalandhar Lok Sabha by election

جالندھر لوک سبھا سیٹ کے ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ

جالندھر: پنجاب کی جالندھر لوک سبھا سیٹ کے ضمنی انتخاب کے لیے آج سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹنگ شروع ہوئی جس میں 16 لاکھ سے زیادہ ووٹر مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 19 امیدواروں کی سیاسی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ ووٹنگ صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہے گی جس کے لیے 1972 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔ اس لوک سبھا سیٹ کے نو اسمبلی حلقوں میں ووٹروں کی کل تعداد 1621800 ہے، جن میں 844904 مرد، 776855 خواتین اور 41 تھرڈ جینڈر شامل ہیں۔ پولنگ کے آزادانہ، منصفانہ اور پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے شہری اور دیہی علاقوں میں تقریباً 8000 پولیس اہلکار، نیم فوجی دستوں اور افسران کو تعینات کیا گیا ہے۔ ضمنی انتخاب کی گنتی 13 مئی کو ہوگی۔

ریاست کی حکمراں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے سابق ایم ایل اے رنکو کو میدان میں اتارا ہے، جو کچھ دن پہلے ہی کانگریس چھوڑنے کے بعد پارٹی میں شامل ہوئے تھے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے سابق اسمبلی اسپیکر چرنجیت سنگھ اٹوال کے بیٹے اندر اقبال سنگھ اٹوال پر داؤ لگایا ہے۔ مسٹر اٹوال شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) چھوڑ کر پارٹی میں آئے ہیں۔ کانگریس نے آنجہانی رکن پارلیمنٹ سنتوکھ چودھری کی بیوی کرم جیت کور کو ٹکٹ دیا ہے۔ ایس اے ڈی نے اپنے دو بارکے ایم ایل اے اور پیشہ سے ڈاکٹر سکھوندر کمار سکھی کو میدان میں اتارا ہے۔ ایس اے ڈی کو بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی بھی حمایت حاصل ہے۔ انتخابی معرکہ بنیادی طور پر سہ رخی ہے۔ سنتوکھ چودھری کے انتقال سے یہ سیٹ خالی ہوئی ہے۔

جالندھر کے پولس کمشنر کلدیپ سنگھ چاہل کے مطابق پولنگ کے دوران امن و امان کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 112 پٹرولنگ ٹیموں میں 336 پولیس اہلکار امن و امان کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھیں گے۔ اسی طرح دیہی علاقوں میں 23 خصوصی چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں، جبکہ 30 فلائنگ اسکواڈز اور سٹیٹک سرویلنس ٹیموں کے علاوہ 31 کوئیک رسپانس ٹیمیں ڈیوٹی پر ہیں۔ ضلع ڈپٹی کمشنر جسپریت سنگھ نے بتایا کہ فلور اسمبلی حلقہ میں 104181 مرد اور 95831 خواتین، نکودر میں 99299 مرد اور 91765 خواتین، شاہکوٹ میں 93780 مرد اور 88245 خواتین، کرتار پور میں 94058 مرد اور 46785 ہے، جالندھر ویسٹ میں 86767 مرد اور 79198 خواتین، جالندھر سنٹرل میں 87211 مرد اور 81021 خواتین، جالندھر نارتھ میں 96487 مرد اور 86872 خواتین، جالندھر کینٹ میں 97161 مرد اور 89282 خواتین، آدم پور حلقہ میں 85960 مرد اور 78998 خواتین ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Karnataka Assembly Election 2023 کرناٹک اسمبلی انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز

انہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشن سے 200 میٹر کے دائرے کے باہر امیدواروں کے انتخابی بوتھ بنائے گئے ہیں جہاں صرف ایک میز، دو کرسیاں، پارٹی پرچم اور بینر، پارٹی کا نشان یا تصویر رکھی جا سکے گی۔ پولنگ اسٹیشن کے 100 میٹر کے اندر کسی قسم کی مہم نہیں چلائی جا سکتی اور اس علاقے میں موبائل فون وغیرہ لے جانے پر بھی پابندی ہے۔ اسی طرح انتخابی عمل کے مکمل ہونے تک بلک ایس ایم ایس بھیجنے پر پابندی ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے امیدواروں، پولیٹیکل ایجنٹس اور پارٹی کارکنوں کے لیے صرف تین گاڑیوں کی اجازت دی ہے جس میں ہر گاڑی میں ڈرائیور سمیت پانچ سے زیادہ افراد نہیں بیٹھ سکتے۔ گاڑیوں کے لیے جاری کردہ پرمٹ ان کے شیشوں پر لگانا لازمی ہے۔

یو این آئی

Last Updated : May 10, 2023, 10:02 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.