ETV Bharat / state

اردو اپنے ہی گھر میں غیرملکی کیوں؟

پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے اردو کو غیر ملکی زبانوں میں شامل کرنے کی تجویز کے بعد زبردست تنازع پیدا ہوگیا ہے ۔

اردو دستور میں شامل اور بھارتی زبان
author img

By

Published : Sep 30, 2019, 3:39 AM IST

Updated : Oct 2, 2019, 1:13 PM IST

پنجاب یونیورسٹی میں بیرونی زبانوں کے شعبے میں اردو کو شامل کرنے کی بات کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں آج ایک اجلاس ہوگا۔ محکمہ اردو کے طلباء اور اساتذہ نے اس فیصلے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

مردم شماری کے مطابق بھارت میں مجموعی طور پر 2.15 کروڑ سے زیادہ اردو بولنے والے ہیں

اسسٹنٹ پروفیسر اور شعبہ اردو کے کوآرڈینیٹر عباس علی نے کہا کہ 'یونیورسٹی کا فیصلہ نامناسب ہے اور اردو کو غیر ملکی زبانوں میں شامل نہیں کیا جانا چاہیے'۔

یونیورسٹی کے اس فیصلے کے بعد پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے بھی ایک ٹویٹ کیا۔ وزیر اعلی نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ہمارے ملک کی بڑی زبانوں میں سے اردو بھی ایک بھارتی زبان ہے۔

کیپٹن امریندر سنگھ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ 'یہ جان کر حیرت ہوئی کہ پی یو کی انتظامیہ نے اردو کو 'اسکول آف فاران لینگویجز ' کا حصہ بنانے کی تجویز پیش کی ہے۔ ہمارے ملک کی بڑی زبانوں میں سے اردو بھی ایک بھارتی زبان ہے۔ اس فیصلے پر فوری طور پر جائزہ لینے کے لیے وائس چانسلر اور سینیٹرز سے بات کریں گے '۔

پنجاب کے وزیر اعلیٰ  کیپٹن امریندر سنگھ  کا ٹویٹ

بتادیں کہ ملک بھر میں جہاں وزیر داخلہ امت شاہ کے 'ایک ملک ۔ ایک زبان ' والے بیان پر تنازعہ چل رہا ہے، وہیں پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے اردو کو غیر ملکی زبانوں کے شعبے میں شامل کرنے کی بات کہی گئی ہے۔

پنجاب یونیورسٹی سے اردو ذریعہ تعلیم ختم کئے جانےکا معاملہ سامنے آیا۔ جس کے بعد ریاست میں برسر اقتدار کانگریس کے رکن اسمبلی راج کمار ویرکا نے پنجاب یونیورسٹی کے اس فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

مزید پڑھیں : پنجاب یونیورسٹی میں اردو غیر ملکی زبان!

کل ہند مجلس اتحاد المسلیمن کے صدر و ممبر پارلیمنٹ بیرسٹر اسد الدین اویسی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ 'ملک کے آئین کے ذریعہ تسلیم شدہ زبان 'غیر ملکی' نہیں ہے۔ کم سے کم 5 ریاستوں میں اردو کو سرکاری مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے'۔

اویسی نے لکھا کہ 'اپنی ہی زبان اپنے گھر میں غیر ملکی نہیں ہوسکتی ہے'۔ مزید لکھا کہ 'پنجاب یونیورسٹی کے لیے ہوم ورک ہے کہ اردو بولنے والوں کی سب سے زیادہ آبادی والے ملک کا نام بتائیں'۔

بیرسٹر اسد الدین اویسی کا ٹوئٹ
بیرسٹر اسد الدین اویسی کا ٹوئٹ

واضح رہے کہ بھارتی کرنسی پر پندرہ بھارتی دستوری زبانوں کا اندراج ہے، جس میں اردو بھی شامل ہے۔

سنہ 2011 کی مردم شماری کے مطابق بھارت میں مجموعی طور پر 2.15 کروڑ سے زیادہ اردو بولنے والے ہیں۔

Intro:ਦੇਸ਼ ਦੇ ਵਿਚ ਜਿਥੇ ਇਕ ਪਾਸੇ ਗ੍ਰਹਿ ਮੰਤਰੀ ਅਮਿਤ ਸ਼ਾਹ ਦੇ ਬਿਆਨ ਇਕ ਭਾਸ਼ਾ ਇਕ ਦੇਸ਼ ਨੂੰ ਲੈਕੇ ਵਿਵਾਦ ਚਲ ਰਯਾ ਹੈ ਉਥੇ ਹੀ ਇਕ ਹੋਰ ਭਾਸ਼ਾ ਦੇ ਉਤੇ ਵਡਾ ਹਮਲਾ ਸਾਹਮਣੇ ਆਇਆ ਹੈ ਚੰਡੀਗੜ੍ਹ ਵਿਖੇ ਪ ਜਬ ਯੂਨੀਵਰਸਿਟੀ ਦੇ ਵਿਚ ਜਰਦੁ ਵਿਭਾਗ ਨੂੰ ਵਿਦੇਸ਼ੀ ਭਾਸ਼ਾ ਵਿਭਾਵ ਦੇ ਵਿਚ ਸ਼ਾਮਿਲ ਕਰਨ ਦੀ ਗੱਲ ਕੀਤੀ ਜਾ ਰਹੀ ਹੈ ਜਿਸਦੇਲਈ ਭਲਕੇ ਮੀਟਿੰਗ ਕੀਤੀ ਜਾਣੀ ਹੈ Body:ਉਥੇ ਹੀ ਉਰਦੂ ਵਿਭਾਗ ਦੇ ਵਿਦਿਆਰਥੀ ਅਤੇ ਅਧਿਆਪਕਾਂ ਵਲੋਂ ਇਸ ਫੈਸਲੇ ਤੇ ਨਰਾਜਗੀ ਜਤਾਈ ਗਯੀ ਹੈ ਉਰਦੂ ਵਿਭਾਗ ਦੇ ਸਹਾਇਕ ਪ੍ਰੋਫੈਸ੍ਰ ਅਤੇ ਕੁਆਰਡੀਨੇਟਰ ਅਬਾਸ ਅਲੀ ਨੇ ਕਿਹਾ ਕਿ ਯੂਨੀਵਰਸਿਟੀ ਦਾ ਇਹ ਦੇਸਲਾ ਮੰਦਭਾਗਾ ਹੈ ਅਤੇ ਉਰਦੂ ਨੂੰ ਵਿਦੇਸ਼ੀ ਭਾਸ਼ਾਵਾਂ ਵਿਚ ਸ਼ਾਮਿਲ ਨਹੀਂ ਕਰਨਾ ਚਾਹੀਦਾ Conclusion:ਉਥੇ ਹੀ ਪੰਜਾਬ ਦੇ ਮੁੱਖ ਮੰਤਰੀ ਕਪਟਨ ਅਮਰੀਦਰ ਸਿੰਘ ਵਲੋਂ ਵੀ ਇਕ ਟਵੀਟ ਕਰਕੇ ਪੰਜਾਬ ਯੂਨੀਵਰਸਿਟੀ ਦੇ ਇਸ ਫੈਸਲੇ ਤੇ ਹੈਰਾਨੀ ਜਤਾਈ ਗਯੀ ਹੈ ਮੁਖਮੰਤਰੀ ਵਲੋਂ ਯੂਨੀਵਰਸਿਟੀ ਦੇ ਵਾਈਸ ਚਾਂਸਲਰ ਆਪਣਾ ਫੈਸਲਾ ਮੁੜ ਤੋਂ ਵਿਚਾਰਨ ਦੀ ਸਲਾਹ ਦਿਤੀ ਗਈ ਹੈ।
Last Updated : Oct 2, 2019, 1:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.