شمال مغربی بھارت میں آئندہ تین روز تک کچھ مقامات پر زبردست بارش کے آثار ہیں اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ساون کی پہلی موسلادھار بارش نے شہر میں میونسپل کارپوریشن کی پول کھول دی۔ سڑکوں پر گھٹنوں تک پانی جمع ہوگیا ہے اور سینکڑوں گاڑیوں کے بمپر اور نمبر پلیٹ ٹوٹ گئی ہیں۔
شہر میں 77 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی ہے جس سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے۔ جگہ جگہ گڈھے پڑ گئے ہیں۔
امبالا میں 23 ملی میٹر، کرنال 12 ملی میٹر، نارناول 33 ملی میٹر، روہتک 11 ملی میٹر، لدھیانہ 26 ملی میٹر، پٹیالہ میں 54 ملی میٹر، ہلوارا 3 ملی میٹر، آدام پور چار ملی میٹر، گورداس پور میں 16 ملی میٹر سمیت کچھ مقامات پر ہلکی بارش ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز میں ہریانہ میں کئی مقامات پر زبردست اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیے
مئو: بنکر لاک ڈاؤن کے سبب معاشی بحران کے شکار
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم
وہیں ریاست ہماچل پردیش میں کہیں کہیں بھاری بارش اور کچھ مقامات پر ہلکی بارش ہوئی ہے۔