ETV Bharat / state

Tension in Kullu منیکرن صاحب میں صورتحال مکمل طور پر پرامن ہے، ڈی جی پی - کلو میں تناؤ

پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس گورو یادو نے پیر کو کہاکہ "منیکرن صاحب میں صورتحال مکمل طور پر پرامن ہے۔ واضح رہے کہ ہماچل کے ضلع کلو میں پنجابی سیاحوں نے منیکرن کے گرودوارہ کمپلیکس سے رام مندر کے راستے بس اسٹینڈ تک ہنگامہ کیا تھا۔ peaceful situation in Manikaran Sahib

منیکرن صاحب میں صورتحال مکمل طور پر پرامن ہے، ڈی جی پی

author img

By

Published : Mar 6, 2023, 3:33 PM IST

چنڈی گڑھ: ہماچل پردیش کے کلو ضلع میں گوردوارہ منیکرن میں پنجاب سے آنے والے کچھ سیاحوں کے وہاں ہنگامہ کرنے کے بعد حالات مکمل طور پر پرامن ہیں۔ پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس گورو یادو نے پیر کو کہاکہ "منیکرن صاحب میں صورتحال مکمل طور پر پرامن ہے اور میں لوگوں سے امن اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کی اپیل کرتا ہوں۔ میں نے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس، ہماچل پردیش سے بات کی ہے۔ ہماچل پردیش پولیس اور پنجاب پولیس امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں، شہریوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ گھبرائیں نہیں اور جعلی خبریں یا افواہیں نہ پھیلائیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام حصوں سے آنے والے یاتریوں کا بلاخوف وخطر استقبال کیا جاتا ہے۔

ہماچل پردیش کے پولیس کے ڈائریکٹر جنرل سنگھ کڈو نے پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس گورو یادو سے بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹی خبریں اور افواہیں پھیلانے والوں کے جھانسے میں نہ آئیں۔ ہماچل پردیش میں تمام سیاحوں اور زائرین کا استقبال ہے۔ منیکرن کے مقامی باشندوں کے مطابق اتوار کی رات موٹرسائیکلوں پر سوار پنجاب کے کچھ یاتریوں نے ہنگامہ کیا اور پتھراؤ کیا اور گردوارہ صاحب کمپلیکس میں پھتربازی کی۔ اس واقعہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں کچھ یاتری ہنگامہ کرتے ہوئے اور گھروں پر پتھراؤ کرتے نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے مبینہ طور پر کچھ مقامی لوگوں پر حملہ بھی کیا جس سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ پنجاب کے بہت سے سیاحوں نے منیکرن کے گوردوارہ کمپلیکس سے رام مندر کے راستے بس اسٹینڈ تک ہنگامہ کیا۔ یہی نہیں راستے میں جس کو بھی دیکھا اس کی پٹائی کی۔

یہ بھی پڑھیں: Violent Protest In Amritsar امرتسر میں پرتشدد احتجاج اور پولیس کے ساتھ جھڑپ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.