ETV Bharat / state

پنجاب میں پولیس بس حادثے کا شکار، چار افراد ہلاک

Road accident in Hoshiarpur's Mukerian in Punjab ریاست پنجاب کے ہوشیار پور کے ایک علاقے میں پولیس بس حادثے کا شکار ہوگئی جس میں چار پولیس اہلکار ہلاک جبکہ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

road accident in Punjab
road accident in Punjab
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 17, 2024, 10:49 AM IST

Updated : Jan 17, 2024, 11:31 AM IST

ہوشیار پور: پنجاب میں شدید کہرے کے باعث آئے روز بڑے سڑک حادثات ہو رہے ہیں۔ تازہ ترین سڑک حادثہ مکیریا میں پیش آیا ہے۔ پنجاب پولیس کی ایک بس ہوشیار پور کے علاقے مکیریا میں سڑک حادثے کا شکار ہوگئی۔ پنجاب پولیس کی بس کھڑی ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے جب کہ متعدد پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ اور پولیس اہلکار جائے حادثے پر پہنچ گئے اور حادثے میں زخمی افراد کو فی الفور قریبی ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ زخمی افراد کا ہسپتال میں علاج جاری ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بس جالندھر سے گورداسپور جا رہی تھی۔ بس اور ٹکر کے درمیان ٹکر میں 10 کے قریب پولیس اہلکار زخمی بتائے جارہے ہیں۔

مکیریا پولیس اسٹیشن کے انچارج جوگندر سنگھ نے اس حادثے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "صبح 6 بجے کے قریب پولیس بس جالندھر سے آ رہی تھی کہ یہ بس سڑک کے کنارے ایک ٹریلر سے ٹکرا گئی۔

  • #WATCH | Hoshiarpur: Mukerian Police Station Incharge Joginder Singh says, "At around 6 am, the driver was coming from Jalandhar PAP (Punjab Armed Police)... It collided with a trailer on the side of the road. The driver, a lady constable and another policeman have lost their… pic.twitter.com/IKJCH6K6A9

    — ANI (@ANI) January 17, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

مزید پڑھیں: تلنگانہ میں سڑک حادثہ، بس الٹنے کے بعد آگ لگ گئی، خاتون زندہ جل گئی، چار افراد زخمی

واضح رہے کہ ان دنوں ملک بھر میں صبح کے اوقات میں شدید کہرے کے باعث اکثر وبیشتر سڑک حادثے رونما ہورہے ہیں۔ شدید کہرے کی وجہ سے کئی شہروں میں روزانہ ٹرینوں اور فلائیٹس کو منسوخ کردیا جارہا ہے۔ قومی دار الحکومت دہلی کے علاوہ کئی مقامات پر آج بھی شدید کہرا چھایا رہا۔

Last Updated : Jan 17, 2024, 11:31 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.