ریاست پنجاب کے شہر جالندھر سے کورونا وائرس 'کووڈ-19' کے سبب ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران پھنسے تقریباً 28 ہزار تار مزدور پیر تک شہر چھوڑکر اپنی آبائی ریاست کو واپس جاچکے ہیں۔
واضح رہے کہ ریاستی پنجاب حکومت نے ان کے مفت سفر کو یقینی بنانے کے لیے سفر کے ٹکٹ اور کھانے وغیرہ پر 1.5کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔
تارکین وطن کو ان کی آبائی ریاستوں میں بھیجنے کے لیے ریاستی حکومت نے خصوصی ٹرین 'مزدور ایکسپریس' چلائی ہے، تاہم اب تک ایسی 23 ٹرینز سے گذشتہ چند روز میں ہی تقریباً 28 ہزار مزدور گھروں کو واپس جاچکے ہیں۔
اس اہم منصوبے کے تحت مہاجر مزدوروں کو مفت سفر کی سہولت مہیا کرنے کے لیے حکومت نے جھارکھنڈ کے ڈالٹن گنج،لکھنئو، گورکھپور اور ایودھی ا،اعظم گڑھ، دربھنگہ، بہرائچ، سلطان پور، مظفر نگر، اکبر پور، کٹیہار، فیض آباد، سلطان پو، برک خانہ، چھپرہ اور کٹنی جبکہ مزید ایک ٹرین فیض آباد کے لیے روانہ کی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر آف پولیس بلکر سنگھ اور سب ڈویژنل مجسٹریٹ راہل سندھو کی نگرانی میں پیر کو 24 سو تارکین وطن کے ساتھ مزید دو'مزدور ایکسپریس' ٹرینیں گیا (بہار) اور گورکھپور (اترپردیش) کے لیے روانہ کی گئیں۔
کیپٹن حکومت نے تارکین وطن کو بحفاظت سفر کی سہولت کے لیے ان ٹرینز پر 13.5 لاکھ روپے خرچ کیے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر پولیس اور سب ڈویژنل مجسٹریٹ نے کہا کہ جنہوں نے سرکاری پورٹل پر رجسٹرڈ کرایا ہے،انہیں ان کے متعلقہ مقامات تک پہنچانے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔