واضح رہے کہ یہ ریزرویشن سرکاری میڈیکل کالجز میں پہلےسے نافذ ہے۔
گذشتہ 11 جولائی کو حکومت کے ذریعے جاری ترمیمی نوٹیفکیشن میں یہ ریزویشن اب پرائیویٹ کالجز میں بھی حکومت کے 50 فیصد کوٹے میں دینے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ پنجاب کے ایڈوکیٹ جنرل اتل نندا نے جمعرات کو پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کو اس فیصلے کی اطلاع دی۔
قبل ازیں کورٹ نے ریاست سے پوچھا تھا کہ اس طرح مائیکرو ریزرویشن کو پرائیویٹ کالجز میں بقایا 50 فیصد مینیجمنٹ کوٹے میں نافذ کیا جا سکتا ہے۔
عدالت میں کہا گیا کہ خواہ یہ مسئلہ موجودہ عرضی کے دائرے سے باہر ہے لیکن اگر یہ کسی کےبھی حق میں ہے تو ریاست اس کی مخالفت نہیں کرے گی۔ اس تعلق سے اب جمعہ کو سماعت ہوگی۔