جالندھر: پنجاب کے جالندھر میں جونیئر کمیشنڈ آفیسر (مذہبی استاد) کی بھرتی کے لیے آرمی بھرتی ریلی کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ بھرتی ریلی کا انعقاد میجر جنرل راجندر سنگھ اسپیرو روڈ، جالندھر کینٹ میں واقع آرمی پبلک اسکول (پرائمری ونگ) گراؤنڈ میں کیا جارہا ہے۔ یہ ریلی ریاست کے تمام اضلاع، مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر اور لداخ کے اہل امیدواروں کے لیے یکم دسمبر 2022 سے 5 دسمبر 2022 تک منعقد کی جا رہی ہے۔ Registration for Religious Teacher in Army
جونیئر کمیشنڈ آفیسرز (مذہبی ٹیچر) آر آر ٹی کورس 91 اور 92 کے لیے آن لائن رجسٹریشن 8 اکتوبر 2022 سے 6 نومبر 2022 تک کھلا ہے۔ آن لائن رجسٹریشن لازمی ہے۔ تمام امیدواروں کو اپنی اہلیت کی جانچ کرنی ہوگی اور فوج کی بھرتی کی ویب سائٹ پر خود کو رجسٹر کرنا ہوگا۔ جن امیدواروں نے کامیابی کے ساتھ آن لائن رجسٹریشن کیا ہے انہیں ایڈمٹ کارڈ ان کے ای میل ایڈریس پر بھیج دیا جائے گا۔ ریلی کے لئے رپورٹنگ کی تاریخ اور وقت کے بارے میں مطلع کیاجائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: Agniveer Recruitment in Aurangabad اگنی ویر امیدواروں کو مشکلات کا سامنا
یو این آئی