ETV Bharat / state

Lathicharge on Students in Jalandhar راجیش بگا نے جالندھر میں طلباء پر لاٹھی چارج کی شدید مذمت کی - لاٹھی چارج پر راجیش بگا کا بیان

جالندھر میں ایس سی اسکالرشپ کی رقم کے اجراء کے سلسلے میں احتجاج کررہے طلباء پر جالندھر پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔ اس سلسلے میں شیڈول کاسٹ کمیشن کے سابق چیئرمین راجیش بگا نے طلباء پر لاٹھی چارج کی شدید مذمت کی۔ Rajesh Bagga on Students Lathicharge

راجیش بگا نے جالندھر میں طلباء پر لاٹھی چارج کی شدید مذمت کی

author img

By

Published : May 27, 2023, 3:49 PM IST

جالندھر: پنجاب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے جنرل سکریٹری اور شیڈول کاسٹ کمیشن کے سابق چیئرمین راجیش بگا نے ہفتہ کو اپنے مطالبات کے لئے احتجاج کر رہے درج فہرست ذات (ایس سی) کے طلباء پر پولیس کے لاٹھی چارج کی سخت مذمت کی ہے۔ بگا نے کہا کہ اس سے ایس سی طلباء کے خلاف پنجاب حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کے کئی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئے ہیں، جس میں ایس سی طلباء اپنے جائز مطالبات کے لیے احتجاج کر رہے تھے، جس پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔ واضح رہے کہ جالندھر کے بی ایس ایف ایس سی طلباء ایس سی اسکالرشپ کی رقم کے اجراء کے سلسلے میں چوک پر احتجاج کررہے تھے۔ اس دوران جالندھر پولیس نے طلبہ کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا۔

پولیس نے پہلے طلباء سے ہاتھا پائی کی اور بعد میں پولیس نے طلباء پر لاٹھی چارج کیا۔ پولیس نے کئی طلبہ کو حراست میں لے کر تھانے میں بند کردیا۔ پولیس احتجاج کرنے والے طلبہ لیڈر نودیپ دکوہا، وشال نوسی، کمل جیت کمار اور 6 سے 7 لڑکیوں کو لے گئی۔ طلبہ کا الزام ہے کہ ان کے موبائل بھی چھین لیے گئے۔ طلباء نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ابھی تک ایس سی اسکالر شپ کی رقم انہیں جاری نہیں کی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے انہیں سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں داخلہ نہیں مل رہا۔ اسی کے تحت انہوں نے دھرنہ دیا تھا۔ وہیں معاملے کی اطلاع ملتے ہی اکالی دل کے سابق ایم ایل اے پون کمار ٹینو تھانہ بارادری پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں: AMU Girls Students Dharnaاے ایم یو طالبات کا وائس چانسلر لاج پر دھرنا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.