پنجاب حکومت کی جانب سے یہاں شام کو جاری میڈیا بلیٹن کے مطابق لدھیانہ میں نو، امرتسر میں چار، بھٹنڈہ میں تین، جالندھر و کپورتھلہ میں دو دو اور گرداس پور، موہالی وسنگرورو میں ایک ایک مریض کی موت ہوئی جس کے بعد ریاست میں وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 586 ہوگئی ہے۔
میڈیا بلیٹن کے مطابق نئے آئے معاملات میں سب سے زیادہ لدھیانہ سے 316 اور پٹیالہ سے 204 ہیں۔ ریاست میں آج 458 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جن میں سے سب سے زیادہ امرتسر سے 133 اور لدھیانہ سے 90 لوگ شامل ہیں۔
ریاست میں وباپھیلنے سے لیکر اب تک 23903 لوگ متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے 15319 لوگ صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اس وقت 7998 فعال معاملے یعنی زیرعلاج مریض ہیں۔