ETV Bharat / state

پنجاب: تین خالصتانی عسکریت پسند گرفتار

author img

By

Published : Jun 30, 2020, 9:05 PM IST

پنجاب پولیس نے تین خالصتانی عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا ہے، جو مذہبی رہنماؤں کو نشانہ بناتے ہوئے سماج میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو خراب کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ اس طرح پولیس نے پاکستان کے حمایت یافتہ عسکریت پسندوں کی ایک بڑی سازش کو ناکام بنادیا ہے۔

Punjab Police claim to foil major terror module with arrest of 3 persons
پنجاب پولیس کی کاروائی میں تین خالصتانی عسکریت پسند گرفتار

گرفتار کئے گئے تینوں عسکریت پسندوں کا تعلق ممنوعہ خالصتان لبریشن فرنٹ سے بتایا گیا جبکہ ان کی شناخت سکھ چین سنگھ، امرت پال سنگھ اور جسپریت سنگھ کی حیثیت سے کی گئی۔

پنجاب ڈی جی پی، ڈنکر گپتا کے مطابق یہ تینوں عسکریت پسند مبینہ طور پر پاکستان، سعودی عرب، اور برطانیہ میں مقیم خالصتان نواز اپنے آقاوں کی ہدایت پر پنجاب کے مختلف علاقوں میں سرگرم تھے۔

پولیس نے بتایا کہ ’یہ تینوں عسکریت پسند سوشیل میڈیا کے ذریعہ ایک دوسرے سے ربط میں آئے تھے۔ بعد میں انہیں پاکستان میں مقیم خالصتان نوازوں نے پنجاب میں امن و امان کی صورتحال بگاڑنے پراکسارہے تھے۔

خطرناک منصوبہ کو آگے بڑھانے اور دیگر ساتھیوں کو جوڑنے میں امرت پال سنگھ نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ گرفتار کئے تین عسکریت پسندوں کے خلاف، غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ 1967 ایکٹ کی دفعہ 13,16,18,20 اور اسلحہ ایکٹ کی دفعہ 25/54/59 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا اوراس سلسلہ میں مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی جی پی نے مزید بتایا کہ پنجاب پولیس نے چھ ماہ کے دوران 9 دہشت گرد ماڈیولز کا پردہ فاش کیا ہے۔

واضح رہے کہ تین روز قبل دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے خالصتانی لبریشن فرنٹ کے ماڈیول کا پردہ فاش کرتے ہوئے تین حامیوں کو گرفتار کیا تھا۔ اسپیشل سیل کے ایک افسر نے گذشتہ ہفتہ بتایا تھا کہ پولیس نے خالصتان تحریک کی حمایت کرنے والے تین افراد کو گرفتار کیا ہے جو اپنے آقاوں کے اشارے پر شمالی ہند کی مختلف ریاستوں میں قتل جیسی واردات کو انجام دینے کی فراق میں تھے۔ گرفتار کئے گئے عسکریت پسندوں کی شناخت موہندر پال سنگھ، گرتیج سنگھ اور لوپریت کی حیثیت سے کی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.